اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی سے جیو نیوز کے پروگرام میں سوال کیا گیا کہ آخر کیوں عمران خان مبینہ کال کے دوران بار بار سائفر بھیجنے والے ملک کا نام لینے سے منع کرتے رہے، دوسری طرف وہ جلسوں میں کھل کر پکارتے رہے، معروف صحافی نے جواب میں کہا کہ عمران خان مبینہ آڈیو لیک میں بار بار اپنے ساتھیوں کو اس لئے سائفر بھیجنے والے ملک کا منع کرتے رہے کیوں کہ وہ امریکی نیو کونس سے منسلک ہیں اور دوسری طرف وہ امریکہ سے ڈرتے بھی ہیں۔