پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی مبینہ آڈیو لیکس کا پارٹ 2 منظر عام پر آگیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )پی ٹی آئی کی سائفرکی سازشی کہانی کا’’ پارٹ ٹو‘‘ بھی منظر عام پرآگیا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی سائفر سے متعلق ایک اورمبینہ آڈیولیک ہوئی ہے جس میں عمران خان، اعظم خان،

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سے سائفر سے متعلق بات کر رہے ہیں۔آڈیو لیک میں عمران خان کہتے ہیں شاہ جی! ہم نے نا کل میٹنگ کرنی ہے ،ہم تینوں (عمران خان، شاہ محمود قریشی، اعظم خان) نے اور فارن سیکرٹری نے ، اس میں ہم نے کہنا ہے کہ وہ جولیٹرہے نا اس کے چپ کرکے مرضی کے منٹس لکھ دے،عمران خان کہتے ہیں اعظم خان کہہ رہا ہے ہم سائفر کی فوٹو سٹیٹ کروا کے اپنے پاس رکھ لیتے ہیں۔اعظم خان کہتے ہیں، سر یہ سائفر 8 یا 9 کو آیا تھا، 8کو آیا۔عمران خان کہتے ہیں ، لیکن میٹنگ تو 7کو ہوئی ہے ،ہم نے تو امریکنزکا نام نہیں لینا ،کسی صورت بھی ،لیکن اس ایشو پر پلیزکسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے، یہ بہت اہم ہے ہم سب کیلئے کہ کس ملک سے لیٹرآیا ہے، میں کسی کے منہ سے اسکا نام نہیں سنناچاہتا۔ جس پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیںکہ آپ جان کہ لیٹر کہ رہے ہیں یہ لیٹر نہیں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے، عمران خان اس پر کہتے ہیں کہ وہی نا میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے، لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی تو سمجھ نہیں آنی تھی، آپ پبلک جلسے میں ایسے ہی کہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…