جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

اگر ہم نے بھی عدالتیں اپنے ججوں سے بھری ہوتیں تو اس طرح چکر نہ لگانے پڑتے،فواد چوہدری

datetime 30  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد( آن ل لائن )رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایک بار پھر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھی عدالتیں نون اور پیپلز پارٹی کی طرح اپنے ججوں سے بھری ہوتیں اس طرح چکر نہ لگانے پڑتے،

عوام اس بارعمران خان کی کال پر باہر نہ نکلے تو اگلے 75 سال شریف اور زرداری کے بچوں کی حکومت پر مہر لگ جائے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہاکہ شریف اور زرداری پر نوازشات کی بارش سے طے ہے کہ اگر پاکستان کے عوام اس بارعمران خان کی کال پر باہر نہ نکلے تو اگلے 75 سال شریف اور زرداری کے بچوں کی حکومت پر مہر لگ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگ ایک بدمعاش اشرافیہ کی غلامی پر مجبور رہیں گے، واحد حل عوام کا سڑک پر آنا ہی ہے تیاری کریں۔ایک اور ٹوئٹ میں رہنما تحریک انصاف نے عمران خان کی سیشن کورٹ میں خاتون جج سے مانگنے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ہم نے بھی عدالتیں نون اور پیپلز پارٹی کی طرح اپنے ججوں سے بھری ہوتیں اس طرح چکر نہ لگانے پڑتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…