جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

کابل کے تعلیمی مرکز میں خودکش دھماکہ 19 افراد ہلاک،27زخمی

datetime 30  ستمبر‬‮  2022 |

کابل (این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے تعلیمی مرکز میں جمعے کی صبح ہونے والے خودکش دھماکے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا ہے کہ جمعے کی صبح کابل میں ایک تعلیمی مرکز میں خودکش بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ

’طلبہ امتحان کی تیاری کر رہے تھے کہ تعلیمی مرکز پر ایک خودکش حملہ آور نے حملہ کر دیا۔ حملے میں بدقسمتی سے 19 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔یہ دھماکہ دشت برچی کے قریب ہوا جو مغربی کابل میں شیعہ اکثریتی علاقہ ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان عبدل نافع تکور نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’کاج نامی ایک تعلیمی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے جس میں بدقسمتی سے ہلاکتیں ہوئی ہیں اور لوگ زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔’شہری اہداف پر حملہ دشمن کے غیر انسانی ظلم اور اخلاق کے فقدان کو ثابت کرتا ہے۔گزشتہ سال افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی سے دو دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوا اور تشدد میں نمایاں کمی آئی تاہم حالیہ مہینوں میں سکیورٹی کی صورتحال ابتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔افغانستان کے شیعہ ہزارہ افراد کو کوئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔ طالبان پر 1996 سے 2001 تک اس گروپ کے خلاف بدسلوکی کا الزام لگایا گیا تھا۔طالبان کی واپسی سے قبل دشت برچی میں ان کے سکول کے قریب بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 300 کے قریب افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں زیادہ تر طالبات شامل تھیں۔کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ایک سال قبل داعش نے اسی علاقے میں ایک تعلیمی مرکز پر خودکش حملے کا دعویٰ کیا تھا جس میں طلبہ سمیت 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…