جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی نے اہم وکٹ گرا دی

datetime 30  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں اہم کامیابی ملی ہے، چنیوٹ میں رکن صوبائی اسمبلی تیمور امجد لالی کے توسط سے غلام عباس نسوآنہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان

سے چنیوٹ سے 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے غلام عباس نسوآنہ نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ اس دوران سابق ضلع چیئر مین ثقلین سنجاکا و دیگر بھی ہمراہ تھے۔متحرک وکیل رہنما غلام عباس نسوآنہ، سابق ضلع چیئر مین ثقلین سنجاکا و دیگر نے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ان کی یہ شمولیت رکن صوبائی اسمبلی تیمور امجد لالی کے توسط سے ہوئی،واضح رہے کہ چنیوٹ کے حلقے این اے 99 میں 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غلام محمد لالی نے 81 ہزار 330 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم اس سیٹ پر غلام عباس نسوآنہ نے 64 ہزار 307 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔یاد رہے کہ این اے 99 سے الیکشن جیتنے والے غلام محمد لالی پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن ہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی سے استعفی نہیں دیا تھا۔خیال رہے کہ متحرک وکیل رہنما غلام عباس نسوآنہ 2013 سے 2018 تک پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بنے تھے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…