جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

امریکہ ،کیمرہ مین لائیو نشریات چھوڑ کر طوفان میں پھنسے لوگوں کو بچانے چلا گیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)پہلے لوگوں کی مدد پھر کام، امریکا کی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال نیوز چینل پر لائیو دکھائی اور بتائی جارہی تھی کہ اس دوران نیوز چینل کا کیمرا مین لوگوں کو پانی میں پھنسا دیکھ کر کیمرا زمین پر چھوڑ کر ان کی مدد کرنے دوڑ پڑا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوز چینل کے امریکی رپورٹر ٹم لیسٹر طوفان کے باعث ہونے والے نقصانات اور وہاں پھنسے لوگوں کے حالات کے بارے میں لائیو بتا رہے تھے جبکہ ان کا کیمرامین گلین ایلس لوگوں کی مشکلات ٹی وی ناظرین تک پہنچا رہا تھا۔اسی دوران اچانک کیمرامین پانی میں پھنسی خواتین اور دیگر لوگوں کو دیکھ کر کیمرا زمین پر چھوڑ کر ان کی مدد کیلئے دوڑ لگا دیتا ہے۔کیمرامین کے اس انداز پر رپورٹر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی رپورٹنگ جاری رکھتے ہیں۔رپورٹر ٹی وی پر ناظرین کو بھی بتاتا ہے کہ ان کا کیمرا مین لوگوں کی مدد کرنے چلا گیا ہے۔ اس کی مدد کرنے کے مناظر لائیو ٹی وی پر دکھائے جاتے رہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمرا مین کے واپس آنے پر ٹی وی چینل کا رپورٹر اس کی تعریف بھی کرتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے باعث فلوریڈا میں 19 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ کئی سڑکوں پر پانی بھی جمع ہے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…