جمعہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2024 

میری آڈیو لیکس میں عمران خان اور اس کا کوچ ملوث ہیں، مریم نواز

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف بھی سرخرو ہو گئے،6 سال اس کیس میں جھوٹ بولا گیا، عمران خان کو جواب دینا پڑے گا جھوٹ کیوں بولا اور کیوں بہتان لگایا، تم ناکام ہوئے ،نواز شریف کو اللہ نے سرخرو کیا،

عمران خان ایک بے بس شخص ہے، مقدمے کا بینیشفری کون ہے سب پتہ تھا، وہ بے ساکھی پر اس مقدمے کے ذریعے آیا، جو اس کے کوچز ہیں ان کا کام بھی ختم ہے، جلد نواز شریف بھی واپس آئیں گے، وزیراعظم کے کمرے میں بیٹھ کر سائفر بارے دو شیطانی دماغوں نے جھوٹ گھڑا، معاملے پر اعلی سطح کی تحقیقات ہونی چاہیے اور عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی اور سفیر اسد مجید کو بلا کر پوچھا جانا چاہیے کس طرح ملک کے ساتھ اتنا گھنائونا کھیل کھیلا، اگر ہم تحقیقات نہیں کر سکتے تو پھر ہمیں آنکھیں بند کر کے کمبل اوڑھ کر گھر پر سو جانا چاہیے،میرے داماد کی مشینری عمران خان کے دور میں آئی تھی۔ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے کے بعد مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں ، اللہ تعالی نے نواز شریف کو سرخرو کیا، اس کیس سے بری ہونے کے بعد جو تالا میں نے زبان پر لگایا ہوا تھا وہ اتر گیا ہے، بہت جلد میاں نواز شریف صاحب بھی واپس پاکستان آئیں گے، عمران خان آج بے بس شخص ہیں، جس نے ہمارے خلاف کیس بنایا ان کو کہنا چاہتی ہوں آ پ ناکام ہوگئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی شکل دیکھنا چاہتی ہوں، کیا سوچتا ہوگا، کہنے کو کیا ہے، میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اب کیا کروگے؟ جھوٹے الزامات بہتان لگائے اب کیا منہ دکھا گے، عمران خان کو اللہ نے ناکام اور سازشی ثابت کیا،

اسحاق ڈار جس وزیراعظم کے جہاز میں گئے اسی وزیراعظم کے جہاز میں واپس آئے، وہ آج پھر زیر خزانہ ہیں اور اسی پارلیمنٹ میں حلف لیا، عمران خان 3 زندگیاں بھی لے آئیں تو بھی نواز شریف نہیں بن سکتے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان بیساکھیوں پر حکومت میں آیا، نوازشریف کے ہوتے ہوئے عمران خان حکومت میں نہیں آسکتے تھے، عمران خان اہم دستاویزات میں ٹیمپرنگ کررہے ہیں،

وہ اب تک قذافی اسٹیڈیم سے باہر نہیں نکلے، وہ قذافی اسٹیڈیم کے اندر بھی ٹیمپرنگ کیا کرتے تھے، عمران خان کہتے ہیں امریکہ کا نام نہیں لینا صرف کھیلنا ہے، وہ کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گیا اور سب تماشا دیکھتے رہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ملک سے اتنی بڑی غداری کررہے تھے، اس پر سوائے حیرانی کے کیابات کی جائے، انہوں نے وزیراعظم کے عہدے کا مان نہیں رکھا اور اس کی خلاف ورزی کی،

ملک کے اداروں کو تنازعات میں دھکیلا اور اعظم خان کے ساتھ بیٹھ کر ملک کے خلاف سازش کی۔(ن )لیگی نائب صدر مریم نواز نے سائفر سے متعلق آڈیولیکس پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پانامہ پر روزانہ کی بنیاد پر جے آئی ٹی بنائی گئی،اس طرح اس پر بھی بنائی جائے، عمران خان سب کچھ کرتے رہے، وزیراعظم ہائوس میں سازشی منصوبے بناتیرہے، قائدین اور سب بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہے۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتہ ہے آڈیوز کہاں سے لیک ہوئی ہیں، میری آڈیو لیکس میں عمران خان اور ان کا کوچ ملوث ہیں۔

اپنی ممکنہ ویڈیو ریلیز سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نے بتایا کہ نیب میں انہوں نے میری ویڈیو بنائی تھی، رات کو میں نائٹ سوٹ میں تھی، 15، 20 افراد نے میرے کمرے پر دھاوا بولا اور ایک شخص موبائل سے میری ویڈیو بنارہا تھا، اگر وہ یہ ویڈیو جاری کریں گے تو ان کیلئے اس زیادہ شرم کی بات نہیں، میں سیاسی قیدی تھی، قیدی کے بھی حقوق ہوتے ہیں، آپ نے میری بغیر اجازت میرے کمرے پر رات کو دھاوا بولا اور خاتون کی ویڈیو بنائی، جو بات میں نے آج تک اپنے منہ سے نہیں کہیں، میں عورت اور مظلومیت کارڈ نہیں استعمال کرتی، اچھا ہے ویڈیو کریں ریلیز تاکہ پورے ملک و دنیا کو پتا چلے انہوں نے مریم نواز کے ساتھ جیل میں کیا کیا۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…