اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سارہ قتل کیس میں مزید پیشرفت، نکاح پرانی تاریخ میں رجسٹرڈ کرائے جانے کا انکشاف

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سارہ قتل کیس میں مزید پیش رفت کرتے ہوئے پولیس نے اہم کرداروں کو تفتیش میں شامل کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز اور مقتولہ سارہ کے نکاح خواں مولوی غلام مرتضی، نکاح کے گواہان معتبر شاہ، سجاد اور بابر کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔ واقعہ کے اہم کردار ملزم شاہنواز کے ماموں عالمگیر شاہ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا،

پولیس نے پراپرٹی ڈیلر عثمان اور ہارون تارڑ کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ سارہ کے قتل کے بعد لڑکے کے خاندان نے پرانی تاریخ میں نکاح رجسٹر کرایا۔ نکاح چکوال کی مسجد میں 18 جولائی کو ہوا، سارہ 21 جولائی کو دبئی چلی گئی۔ 26 جولائی کو سارہ پاکستان آئی، ملزم نے اسے پراپرٹی میں انویسٹمنٹ سے متعلق قائل کیا۔ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے مقتولہ سارہ کو مری میں اپارٹمنٹ خریدنے کو کہا، جس پر سارہ نے مری میں اپارٹمنٹ کے لئے 50 ہزار روپے بیانے کی مد میں عثمان کو ادا کئے۔ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ملزم شاہنواز کے کہنے پر عثمان اسی رات فارم ہاس آگیا اور مزید رقم کا تقاضا کیا، سارہ نیاگلی صبح ایاز امیر کو فون پر پورا واقعہ بتایا اور 2 روز بعد پھر دبئی چلی گئی۔ذرائع کے مطابق اگست میں سارہ واپس آئی تو ملزم شاہنواز نے مقتولہ سے گاڑی لینے کیلیے اصرار کیا۔ اس حوالے سے ملزم نے ہارون تارڑ نام کے آدمی سے گاڑی خریدنے کے لئے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق مقتولہ سارہ نے گاڑی 28 لاکھ روپے میں خریدنے کی حامی بھر لی، رقم پاکستانی کرنسی کی صورت میں نہ ملنے پر ہارون گاڑی لے کر واپس چلا گیا۔ گاڑی خریداری کے لئے 70 ہزار درہم ملزم شاہنواز کو دے کر مقتولہ سارہ دبئی چلی گئی۔ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے اپنے ماموں عالمگیر کو درہم دے کر پاکستانی کرنسی لیلی۔

شاہنواز نے 28 لاکھ روپیگاڑی کیلیے ہارون تارڑ کو دیے اور باقی رقم خود رکھ لی۔ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم شاہنواز سارہ سے مختلف چیرٹیز کے نام پر پیسے منگواتا اور خرچ کرتا رہا، ملزم شاہنواز سارہ کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ سارہ نیوالدین کوشادی کا بتایا تو وہ ناراض ہوئے پھر ملزم کی فیملی سے بات کی حامی بھرلی۔ذرائع کے مطابق مقتولہ سارہ 22 ستمبر کو پاکستان پہنچی اور خود ایئر پورٹ سے گھر آئی۔ سارہ ملزم شاہنواز کی والدہ سے بھی ملی۔ اگلی صبح ملزم نے سارہ پر تشدد کیا اور ڈمبل مار کر بے دردی سے قتل کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے پوری پلاننگ کے ساتھ سارہ کو ٹریپ کیا، پیسے بٹورے اور قتل کردیا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…