پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز کا ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر اللہ کا شکر، نواز شریف بھی سرخرو ہو گئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف بھی سرخرو ہو گئے،6 سال اس کیس میں جھوٹ بولا گیا، عمران خان کو جواب دینا پڑے گا جھوٹ کیوں بولا اور کیوں بہتان لگایا، تم ناکام ہوئے،نواز شریف کو اللہ نے سرخرو کیا،

عمران خان ایک بے بس شخص ہے، مقدمے کا بینیشفری کون ہے سب پتہ تھا، وہ بے ساکھی پر اس مقدمے کے ذریعے آیا، جو اس کے کوچز ہیں ان کا کام بھی ختم ہے، جلد نواز شریف بھی واپس آئیں گے، وزیراعظم کے کمرے میں بیٹھ کر سائفر بارے دو شیطانی دماغوں نے جھوٹ گھڑا، معاملے پر اعلی سطح کی تحقیقات ہونی چاہیے اور عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی اور سفیر اسد مجید کو بلا کر پوچھا جانا چاہیے کس طرح ملک کے ساتھ اتنا گھناؤنا کھیل کھیلا، اگر ہم تحقیقات نہیں کر سکتے تو پھر ہمیں آنکھیں بند کر کے کمبل اوڑھ کر گھر پر سو جانا چاہیے،میرے داماد کی مشینری عمران خان کے دور میں آئی تھی۔ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے کے بعد مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، اللہ تعالی نے نواز شریف کو سرخرو کیا، اس کیس سے بری ہونے کے بعد جو تالا میں نے زبان پر لگایا ہوا تھا وہ اتر گیا ہے، بہت جلد میاں نواز شریف صاحب بھی واپس پاکستان آئیں گے، عمران خان آج بے بس شخص ہیں، جس نے ہمارے خلاف کیس بنایا ان کو کہنا چاہتی ہوں آ پ ناکام ہوگئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی شکل دیکھنا چاہتی ہوں، کیا سوچتا ہوگا، کہنے کو کیا ہے، میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اب کیا کروگے؟ جھوٹے الزامات بہتان لگائے اب کیا منہ دکھا گے، عمران خان کو اللہ نے ناکام اور سازشی ثابت کیا،

اسحاق ڈار جس وزیراعظم کے جہاز میں گئے اسی وزیراعظم کے جہاز میں واپس آئے، وہ آج پھر زیر خزانہ ہیں اور اسی پارلیمنٹ میں حلف لیا، عمران خان 3 زندگیاں بھی لے آئیں تو بھی نواز شریف نہیں بن سکتے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان بیساکھیوں پر حکومت میں آیا، نوازشریف کے ہوتے ہوئے عمران خان حکومت میں نہیں آسکتے تھے، عمران خان اہم دستاویزات میں ٹیمپرنگ کررہے ہیں،

وہ اب تک قذافی اسٹیڈیم سے باہر نہیں نکلے، وہ قذافی اسٹیڈیم کے اندر بھی ٹیمپرنگ کیا کرتے تھے، عمران خان کہتے ہیں امریکہ کا نام نہیں لینا صرف کھیلنا ہے، وہ کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گیا اور سب تماشا دیکھتے رہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ملک سے اتنی بڑی غداری کررہے تھے، اس پر سوائے حیرانی کے کیابات کی جائے، انہوں نے وزیراعظم کے عہدے کا مان نہیں رکھا اور اس کی خلاف ورزی کی،

ملک کے اداروں کو تنازعات میں دھکیلا اور اعظم خان کے ساتھ بیٹھ کر ملک کے خلاف سازش کی۔(ن)لیگی نائب صدر مریم نواز نے سائفر سے متعلق آڈیولیکس پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پانامہ پر روزانہ کی بنیاد پر جے آئی ٹی بنائی گئی،اس طرح اس پر بھی بنائی جائے، عمران خان سب کچھ کرتے رہے، وزیراعظم ہاؤس میں سازشی منصوبے بناتیرہے، قائدین اور سب بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتہ ہے آڈیوز کہاں سے لیک ہوئی ہیں، میری آڈیو لیکس میں عمران خان اور ان کا کوچ ملوث ہیں۔اپنی ممکنہ ویڈیو ریلیز سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نے بتایا کہ نیب میں انہوں نے میری ویڈیو بنائی تھی، رات کو میں نائٹ سوٹ میں تھی، 15، 20 افراد نے میرے کمرے پر دھاوا بولا اور ایک شخص موبائل سے میری ویڈیو بنارہا تھا، اگر وہ یہ ویڈیو جاری کریں گے تو ان کیلئے اس زیادہ شرم کی بات نہیں، میں سیاسی قیدی تھی، قیدی کے بھی حقوق ہوتے ہیں، آپ نے میری بغیر اجازت میرے کمرے پر رات کو دھاوا بولا اور خاتون کی ویڈیو بنائی، جو بات میں نے آج تک اپنے منہ سے نہیں کہیں، میں عورت اور مظلومیت کارڈ نہیں استعمال کرتی، اچھا ہے ویڈیو کریں ریلیز تاکہ پورے ملک و دنیا کو پتا چلے انہوں نے مریم نواز کے ساتھ جیل میں کیا کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…