جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

چینی باشندوں پر حملہ، دوران تحقیقات اہم انکشافات

datetime 29  ستمبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے صدر میں گزشتہ روز چینی باشندوں پر حملہ کرنے والے ملزم کے حوالے سے پولیس نے اہم انکشافات کیے ہیں۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق سڑک پر تھوکنے کے دوران ملزم نے ماسک اتارا جس سے اس کی شکل کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق صدر میں چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کرنے والا دہشت گرد کسی سے رابطے میں تھا۔

ملزم 32 سال عمر، 5 فٹ 8 انچ قد اور دبلی پتلی جسامت کا داڑھی والا شخص تھا۔پولیس کے مطابق ملزم شام 3 بج کر 54 منٹ پر صدر میں کلینک کے پاس پہنچا، 4 بج کر 6 منٹ تک اپ اینڈ ڈائون گھومتا رہا، ملزم 4 بج کر 7 منٹ پر ڈینٹل کلینک کے اندر داخل ہوا، کچھ دیر بعد تھوکنے کے لیے باہر نکلا، سڑک پر تھوکنے کے دوران ملزم نے ماسک اتارا جس سے اس کی شکل کیمرے میں ریکارڈ ہوئی۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے کانوں پر موبائل فون کی ہینڈ فری لگا رکھی تھی اور وہ کسی سے مسلسل رابطے میں تھا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کلینک کے اندر چند منٹ بیٹھا رہا، اس نے 4 بج کر 8 منٹ پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد 4 بج کر 10 منٹ پر کلینک سے نکل کر فرار ہوتے دیکھا گیاہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ ایک عینی شاہد کے مطابق ملزم کا ساتھی اسٹارٹ موٹر سائیکل پر ایمپریس مارکیٹ کے سامنے جہانگیر پارک کے گیٹ پر موجود تھا۔

ملزم بھاگتے ہوئے جمپ لگا کر اس موٹر سائیکل پر بیٹھا، جس کے بعد دونوں ایم اے جناح روڈ کی طرف فرار ہو گئے۔پولیس کی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ واردات انجام دینے والے ملزم نے بلیو پینٹ شرٹ جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے اس کے ساتھی نے شلوار قمیض اور ماسک پہنا ہوا تھا۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردی میں ملوث ملزم نے پہچان سے بچنے کے لیے ریڈ کیپ کے علاوہ اپنے چہرے پر ماسک بھی لگا رکھا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے 4 خول اور 3 سکے ملے ہیں۔واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں کالے کپڑے اور لال ٹوپی پہنے شخص کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کا ملازم رونالڈ ہلاک ہوا، فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی دہری شہریت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…