بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

چودھری پرویزالٰہی نے کفایت شعار پالیسی کو نظرانداز کردیا،نئی 749 گاڑیاں خریدنے کی اجازت دے دی

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کفایت شعار پالیسی کو نظرانداز کردیا، وزیراعلٰی پنجاب پولیس پر مہربان، پنجاب پولیس کے افسران کیلئے نئی 749 گاڑیاں خریدنے کی اجازت دیدی۔ پنجاب پولیس نے حکومت سیفیلڈ افسران کیلئینئی گاڑیوں کی

خریداری کیلئے8ارب روپے سے زائد فنڈ جاری کرنیکامطالبہ کیا تھا، تاہم محکمہ خزانہ پنجاب نے پولیس کو گاڑیوں کی تعداد کم کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد معاملہ سٹینڈنگ کیبنیٹ کمیٹی کے سامنے رکھا گیا، اور وزیراعلی نینئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دیدی، پنجاب پولیس کے لیے 5ارب 79 کروڑ روپے سے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے لیے 44 فارچونر، ایس ڈی پی اوز کے لیے 600 ہائی لکس ڈالے خریدے جائینگے،ٹریفک پولیس آفیسرز کے لیے بھی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کے مطابق پولیس کے پاس 39 کروڑ روپے کا بجٹ پہلے سے ہی موجود ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کفایت شعاری مہم کے تحت گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کے باوجود حکومت افسران کیلئے گاڑیاں خرید رہی ہے،اس سے قبل سٹینڈنگ کیبنیٹ کمیٹی ڈپٹی کمشنزز اور اے ڈی سیز کیلئے ایک ارب روپیخرچ کرکے93 نئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت بھی دے چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…