پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سرکاری فوڈ کنٹرولر کے گھر اڑھائی کروڑ روپے کی ڈکیتی

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ملیر کے شاہ لطیف ٹائون میں ایک سرکاری فوڈ کنٹرولر کے گھر میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق مسلح ملزمان اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے گھر سے کروڑوں روپے نقد

اور دیگر سامان لے گئے۔پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے میں سکندر علی نے ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس میں بتایا ہے کہ وہ حکومتِ سندھ کے فوڈ ڈپارٹمنٹ میں بحیثیت اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کام کرتے ہیں۔مدعی نے بتایا ہے کہ وہ رات پونے 12 بجے گھر کا دروازہ کھول کر گاڑی پارک کر رہے تھے کہ 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔سکندر علی کے مطابق ایک ملزم نے ان کے سر پر پستول رکھا اور اندر جانے کے لیے کہا، بات نہ ماننے کی صورت میں ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔مدعی کے مطابق گھر کے اندر لے جا کر ملزمان نے انہیں پورے گھر والوں سمیت کمرے میں بند کر دیا۔ملزمان نے الماری میں رکھی ہوئی نقد رقم 1 کروڑ 70 لاکھ روپے، 55 تولے سونا اور 20 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ لوٹ لیے۔سکندر علی نے بتایا کہ ملزمان نے مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ سے زائد کی واردات کی ہے۔سکندر علی نے واردات کی اطلاع مددگار پولیس 15 کو بھی دی۔ بعدازاں شاہ لطیف ٹائون تھانے پہنچ کر واردات کا مقدمہ درج کرا دیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ واردات میں مدعی کا کوئی واقف کار یا سابقہ ملازم ملوث ہو سکتا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…