پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اسحاق ڈار نے روپے کی قدر مصنوعی طور پر برقرار رکھی ،شوکت ترین

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے خبردار کیا ہے کہ حکومت گیس میں 45 فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے۔سینیٹر شوکت ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ ریکوڈک میں کچھ نہیں ہورہا تھا،ہم نے جرمانہ ختم کرایا۔شوکت ترین نے کہاکہ

عمران خان کی کوروناپالیسزکودنیانے سراہا، دنیاکے3بہترین ملکوں میں پاکستان کانام تھا، 2020سے21کیدوران گروتھ ریٹ6 فیصد تھی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم یہ ساری چیزیں کر رہے تھے اوررجیم چینج ہوگئی ، اس وقت گروتھ 2فیصد بھی نہیں ہوگی ،ڈالر 233 کا ہوگیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح 15 فیصد تھی وہ آج 45فیصدہے ،جس کی کمائی 22 ہزار ہے اس کو 20 ہزار کا بل آرہا ہے۔شوکت ترین نے خبردار کیا کہ یہ لوگ گیس میں 45 فیصد اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔سابق وزیر نے کہاکہ آٹا 110روپے کلو ہوگیا ہے،غریب آدمی پس رہاہے، صحت کارڈ بند کردیاگیااس کی ٹیپ بھی آگئی ہے، احساس اور جوان پروگرام بند کر دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ یہ لوگ آکرکہنے لگے تحریک انصاف والے سرنگیں بچھاکر گئے ہیں، آئی ایم ایف کے بغیرکچھ نہیں ہوسکتا، لیں آئی ایم ایف بھی آگیااب کیوں روپیہ نیچے جارہاہے۔موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ آپ کی ایکسپورٹس گر رہی ہیں،اس وقت تباہ کن صورت حال ہے، ان مسائل سے نکلنے کیلئے فوری الیکشن ضروری ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…