پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

یہ ایک کام نہ کیا گیا تو ملک کو یہ بڑے سانحے سے دوچار کریگا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا عمران خان کیخلاف بڑا اعلان

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو کا فورنزک آڈٹ کروانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر ہے، اس کی آڈیو لیک سے چیزیں واضح ہو گئیں، اگر آڈیو درست ہے تو عمران خان کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے،چیئر مین پی ٹی آئی کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،

عمران خان کی ہنڈیاں بیچ چوراہے پر پھوٹی ہے، اگر فتنے اور فساد کو نہ روکا گیاتو ملک کو یہ بڑے سانحے سے دوچار کریگا، وزیراعظم اور سیکرٹری کی آڈیو لیک ہوئی ہے اس کی اپنی اہمیت ہے اور اس میں جو مواد ہے اس کی الگ اہمیت ہے، جس نے ریکارڈنگ غیر قانونی طور پر کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی قومی مفاد کے خلاف بات کرے ریکارڈ پر آجائے تو کہے کہ میرے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور اعظم خان کی لیک آڈیو ریکارڈنگ چلائی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے،یہ فتنہ ملک اور قوم کو کسی بڑے حادثہ کا شکار کرسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ نے دیکھ لیا کہ عمران خان کہہ رہا ہے کہ ہم نے صرف کھیلنا ہے، عمران خان کا قومی مفادات کے ساتھ گند باہر آچکا ہے۔ راناثناء اللہ نے کہاکہ گزشتہ روزہی کہہ رہا تھا کہ اس بار اسلام آباد پر واردات کرنی ہے جو آخری واردات ہوگی۔ پریس کانفرنس کے دور ان وزیر داخلہ نے آڈیو کی لفظ بہ لفظ تحریری کنٹیٹ کی شکل میں پڑھا اور کہاکہ تقریباًً چھ ماہ سے جھوٹا فراڈیا انسان فراڈ کررہا ہے اور کھلوا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پونے چار سال میں اس شخص نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، سیاسی کلچر کو تباہ کیا،پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کیا، اسی وجہ سے بھارت نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی جرات کی،اس شخص نے پاکستان کو معاشی، اخلاقی، سیاسی، خارجہ محاذ پر تباہ کیا،ان حرکتوں کی وجہ سے ان کے اتحادی ان سے الگ ہوئے

اور شہباز شریف وزیراعظم ان ووٹس سے بنے،اللہ نے اس شخص کا جھوٹ بے نقاب کردیا، اس کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے،اس شخص نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے،اب جو سازش تیار کرکے قوم کے سامنے رکھی اب وہ آپ کی اپنی آڈیو سے سامنے آگئی ہے،اب دو سپریم کورٹ میں درخواست! اب جائیں نا سپریم کورٹ۔ انہوں نے کہاکہ میں ان طلباء سے کہوں گا

یہ یہ مکروہ چہرہ ہے جو آپ کو اس طرح سے ورغلا رہا تھا،پوری قوم کو اس کی آب شناخت ہونی چاہیے یہ قوم کو تقسیم کرنا چاہتا ہے،اس کا خفیہ ایجنڈا جو اس کے آقاؤں کا ہے تاکہ اس کو مکمل نہ ہونے دینے کیلئے قوم شناخت کرلے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان نے کیا کوئی کیس کیا ہے کہ اس کے خلاف سازش ہوئی؟ اس کے صرف بیانیہ بنایا،کیس کی بڑی اہمیت ہوتی ہے،

ہم اس کا مقابلہ ایف آرز کے ذریعے نہیں سیاسی طور پر کریں گے،اس شخص کا مکروہ چہرہ دکھانا سب سے بڑا عمل ہے اس کو پوری یکسوئی سے کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آڈیو کا فورنزک آڈٹ کرانے جارہے ہیں، اس کافورنزک بے شک سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیم کرائے،اگر وہ تسلیم کرچکے ہیں تو پھر سب کچھ اب سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیس کرنا، رٹ کرنا اپنی اہمیت ہے

مگر یہ عمران خان کا سیاسی بیانیہ ہے میں اسکی بات کررہا ہوں،اس فراڈ کا فائدہ عمران خان نے اٹھایا ہے، یہ سب کچھ عمران خان نے کیا ہے،اس ساری صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے اس کے بعد اعظم خان یا سیکرٹری خارجہ سہیل کے خلاف تادیبی کارروائی کی بات آئیگی۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی فتنے کو آپ سیاسی طور پر ختم کرنے کی ہمت نہیں کریں گے تو پھر وہ کچھ نہ کچھ باقی رہے گا،

اس لئے پہلے سیاسی طور پر اس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اس کے بعد دیگر عوامل ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خود کہہ رہے تھے کہ میری ایک ویڈیو تھی اور میری کردار کشی کریں گے،اس کی ویڈیو ایسی ہے جو نہ دیکھنے والی اور نہ دکھانے والی، جن کے پاس تھی انہوں نے بھی اسی بنا پر روک دیا،یہ ریکارڈنگ جہاں ہوئی ہے اس کا جواب دینا ضروری ہے مگر جہاں میڈیا پہنچ گیا ہے

ان چیزوں کا بعض اوقات معلوم کرنا ناممکن ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جس نے ریکارڈنگ غیر قانونی طور پر کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے مگر ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی قومی مفاد کے خلاف بات کرے ریکارڈ پر آجائے تو کہے کہ کارروائی نہ کی جائے،وزیراعظم اور سیکرٹری کی آڈیو لیک ہوئی ہے اس کی اپنی اہمیت ہے اس کے کانٹینس کی اپنی اہمیت ہے،ریکارڈنگ ایک پیچیدہ عمل ہے اس حوالے سے اہم ترین اجلاس ہورہا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…