لاہور(این این آئی)پاکستان کے عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔عثمان وزیر نے فائنل میں تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔ یہ کسی پاکستانی باکسر کا پروفیشنل باکسنگ میں پہلا ورلڈ ٹائٹل ہے۔ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی گئی جس میں قومی ہیروعثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا کو چھٹے راونڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔