اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے دور حکومت کا ایک اور شاہکار سامنے آگیا ۔ سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن عظمی خان اور ان کے شوہر نے لیہ میں 70کروڑ روپے کی زمین صرف 13کروڑ پندرہ لاکھ میں خریدی ، سرکاری ریکارڈ کے مطابق عثمان بزدار کے دور حکومت میں دونوں میاں بیوی (عظمی خان اور ان کے شوہر)نے نوا کوٹ میں پانچ ہزار 2سو 61کنال زمین لی تھی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے وائس صدر رانا مشہود نے ایک اس معاملے کی ویڈیو شیئر کی ۔ جس کی کیپشن میں انہوں لکھا کہ ’’تھل کنال منصوبہ۔۔۔ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی نے کروڑوں کی زمین کوڑیوں کے داموں خرید لی۔ عمران خان سمیت سارا ٹبر چور ہے۔
تھل کنال منصوبہ۔۔۔ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی نے کروڑوں کی زمین کوڑیوں کے داموں خرید لی۔ عمران خان سمیت سارا ٹبر چور ہے۔ pic.twitter.com/isfqbpjM48
— Rana Mashhood Ahmad khan (@ranamashhood) September 27, 2022