منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاک بھارت ٹیسٹ سیریز ،انگلینڈ کی پیشکش پربھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن )انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی پیشکش پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں روایتی حریفوں کو ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت

کے درمیان ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کے میدانوں میں کروائی جا سکتی ہے۔تاہم اب اس معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں ایسی کسی سیریز کا چانس نہ ہونے کے برابر ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سینئر عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پہلی بات یہ کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے اس حوالے سے بات چیت کی جو کہ قدرے عجیب ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کا فیصلہ کرنا بھارتی حکومت کا کام ہے نہ کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاک بھارت سیریز کے لیے انگلینڈ نے پی سی بی اور بھارتی بورڈ سے رابطہ کیا ہے، ای سی بی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے ساتھ بھی پاکستان نے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، پاکستانی اور بھارتی شائقین کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کش کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…