پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

جمشید دستی کا جسمانی ریمانڈ منظور

datetime 27  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مظفر گڑھ پولیس کو مطلوب سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا1روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے مظفر گڑھ پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے گزشتہ روز مظفر گڑھ پولیس نے تھانہ نیوٹاؤن پولیس کے ہمراہ جمشید دستی کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ

جمشید دستی کو قواعدو ضوابط کے تحت راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جو کہ ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ میں 26نومبر2019کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 406کے تحت درج مقدمہ نمبر407کا نامزد ملزم ہے اور اس مقدمہ میں اشتہاری ہے لیکن چونکہ ملزم کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے لہٰذا ملزم کا ایک روزہ سفری ریمانڈ جاری کیا جائے تاکہ ملزم کو متعلقہ ضلع میں منتقل کیا جا سکے جس پر عدالت نے ایک روزہ سفری ریمانڈ منظور کر تے ہوئے ہدائیت کی کہ ملزم کو آج (بروز بدھ)مظفر گڑھ کی مجاز عدالت میں پیش کیا جائے جبکہ مقدمہ کا تفتیشی ملزم کی محفوظ منتقلی کا ذمہ دار ہو گا یا د رہے کہ مظفر گڑھ پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی رات گئے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں واقع ہوٹل پر چھاپہ مار کر جمشید دستی کو گرفتار کیا تھا جمشید دستی پر چیرٹی فنڈ سے خریدی گئی ایمبولینس کی مد میں 30لاکھ روپے خورد برد کا الزام ہے دریں اثنا ریمانڈ منظور ہونے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ اس ملک میں ظلم، ناانصافی اور غنڈہ گردی عام ہو چکی ہے اور ہم اس غنڈہ گردی کو ختم کر کے پاکستان کو بچائیں گے اور ہماری حق سچ کی لڑائی ہے حکومت جتنے کیس لگائے لیکن ملک میں جو چور اور لٹیرے تھے ان کو یہاں مسلط کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی مافیاز کے ساتھ ہے لیکن اللہ بہتر کرے گا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…