پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے فوج اور اداروں کو تقسیم کرنے کی کسر نہیں چھوڑی، وزیر اعظم

datetime 27  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے فوج اور اداروں کو تقسیم کرنے کی کسر نہیں چھوڑی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اس شخص کا انتہائی افسوس ناک کردار ہے،

دن رات جھوٹ بولنا اور کردار کشی کرنا حتیٰ کی افواج اور اداروں کو بھی تقسیم کرنے کی کسر نہیں چھوڑی اور قوم میں زہر گھول دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے خدشہ ہے یہ شخص کہیں ملک کو تباہی کے دہانے پر نہ لے کر جائے۔ انہوںنے کہاکہ مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں ہوا کیا یہی طریقہ ہے، غلط کام کیا ہے تو کٹہرے میں لے کر آؤ، اس طرح اس ملک کا کیا بنے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا، اپنی ہمشیرہ کو ایف بی آر سے انہوں نے این آر او دلایا، ان کی اپنی ڈیکلریشن سوالیہ نشان ہے۔آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے عمران خان کے مؤقف پر سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب انہوں نے آرمی چیف کو توسیع دی تھی تو ہم سے مشورہ کیا تھا تو جو آئین اور قانون ہے اس پر سب عمل کریں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…