اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ملکہ الزبتھ کے کالے ہینڈ بیگ کے پیچھے موجود رازافشاء ہوگیا، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 27  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)آنجہانی ملکہ الزبتھ کے حوالے سے حیران کن معلومات سامنے آئی ہیں جو کہ ان کے کالے رنگ کے ہینڈ بیگ کے حوالے سے ہیں جو وہ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی تھیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم جو چیزیں استعمال کرتی تھیں انہیں اس قدر خفیہ رکھا گیا کہ

اکثر لوگوں کو اس کے بارے میں معلوم ہی نہیں۔ملکہ الزبتھ دوم کو کئی مواقع پر ہاتھ میں کالے رنگ کا ہینڈ بیگ لئے دیکھا جاچکا ہے۔ 1950 سے 2022 کے دوران ان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز میں کالے رنگ کے بیگ کو دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ اپنا ہینڈ بیگ اسٹاف کے ساتھ خفیہ باتیں کرنے کے لئے استعمال کرتی تھیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کسی سے گفتگو کے دوران ملکہ برطانیہ جب بھی اپنا ہینڈ بیگ بائیں ہاتھ سے دائیں ہاتھ پر لیتیں تو اس کا مطلب ہوتا کہ وہ اس شخص سے گفتگو ختم کرنا چاہتی ہیں۔اسی طرح جب ملکہ برطانیہ گفتگو کے دوران اپنا بیگ زمین پر رکھتیں تو ان کے اسٹاف کے لئے یہ سگنل ہوتا کہ وہ اس شخص کے ساتھ بہتر محسوس نہیں کر رہیں اور وہاں سے جانا چاہتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق کھانے کے دوران جب بھی ملکہ برطانیہ اپنا بیگ ٹیبل پر رکھتیں تو وہ اشارہ ہوتا کہ ملکہ اپنا کھانا 5 منٹ میں ختم کرلیں گی۔شاہی خاندان کے بائیوگرافر نے میڈیا کو بتایا کہ ملکہ برطانیہ کے بیگ میں بھی عام خواتین کی طرح روزمرہ کی چیزیں ہوتی تھیں جن میں شیشہ، لپ اسٹک اور عینک وغیرہ شامل تھی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…