اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مریم اورنگزیب کے خلاف نعرے بازی کرنے والے پاکستانیوں کے شناختی کارڈ منسوح کرنے کا فیصلہ

datetime 27  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)لندن میں پاکستان مسلم لیگ کی سینئر رہنما و وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب کو ہراساں کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے ملوث افراد کیخلاف کارروائی تیز کر دی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے ہراسگی میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے ۔ ان میں 10 مرد اور4 خواتین شامل ہیں ،

ہراساں کرنے والوں کی شہریت کے حوالے سے بھی تمام تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں،ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے واقعہ میں ملوث افراد کے پاکستان سے جاری تمام کریکٹر سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کئے گئے تھے ،ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ ان تمام معلومات کو کابینہ میں پیش کرے گی جس کے بعد ان افراد کا نائیکوپ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ان افراد کے پاکستان سے جاری تمام کریکٹرسرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے لندن میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ہونے والے واقعہ سے متعلق مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیاکہ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے کئے جانے والے ناروا سلوک کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج متاثر ہوا ہے۔پی ٹی آئی کارکنان کے بدتمیزی کے بڑھتے واقعات تحریک انصاف کی چھوٹی سوچ اور عدم برداشت کی تربیت کی عکاسی کرتے ہیں۔قرار دادمیں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ تحریک انصاف کے ذمہ دار کارکنان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اوربدتمیزی کرنے والوں کی پاکستانی شہریت کو ختم کرتے ہوئے

پاکستان داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے کی گئی بدتمیزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹر زکا مکروہ چہرہ بے نقاب کیاٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے۔

شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹر زکا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…