اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

گاڑی پر فائرنگ سے معروف ڈاکٹر کے 3 بیٹے قتل

datetime 27  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے کوئٹہ کے معروف ڈاکٹر کے تین بیٹوں کو قتل کردیا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق پولیس کے مطابق چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک

ڈاکٹر ناصر اچکزئی کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی واپس آرہی تھی کہ گھات لگائے حملہ آوروں نے گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے تین بیٹے 20 سالہ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ آئی جی بلوچستان کی جانب سے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔اپنے بیان میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں، ان لوگوں کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔فی الحال کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے محرکات کیا ہیں؟ یہ کہنا قبل از وقت ہے، مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…