بھارتی روپیہ ڈھیر ڈالر20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

27  ستمبر‬‮  2022

بھارتی روپیہ ڈھیر۔ڈالر20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بے قدری کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیا جز وقتی ریلیف کے لیے ڈالر فروخت کرنے پر مجبور۔

نئی دہلی(این این آئی) امریکی ڈالر نے ایک اونچی جست لگا کر بھارتی روپے کو بھی چت کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور آج ایک ڈالر 81.30 بھارتی روپے کے برابر ہوکر 22 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح پاونڈز نے بھی 114.50 روپے پر پہنچ کر بھارتی روپے کو ڈھیر کردیا۔ڈالر اور پاونڈز کی قیمتوں میں اس تاریخی کمی اور بھارتی روپے کی بے قدری کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)جز وقتی ریلیف کے لیے ڈالر فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا تاہم یہ اقدام ناکافی ثابت ہو رہا ہے۔ایک طرف تو بھارتی روپے کی قدر کی مسلسل گر رہی ہے لیکن دوسری جانب مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ہوکر مغربی ممالک سے اسلحہ اور جنگی ساز و سامان کی خریداری کے لیے بڑے بڑے معاہدے کرنے میں مصروف ہے۔بھارتی روپے کی قدر میں کمی سے ہونے والی مہنگائی کی وجہ سے غریب شہریوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ بیروزگاری کا طوفان الگ تباہی مچارہا ہے جب کہ کورونا اب بھی ایک خطرہ بنا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…