اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

نوجوان نے خود کو گرفتار کروا کر لڑکی کوشادی کیلئے منا لیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) کسی کو شادی کی پیشکش کرنا یقیناً ایک خوش گوار اور یاد گار لمحہ ہوتا ہے، لیکن اگر ایسے موقعے پر شادی کی پیشکش کرنے والا ہی گرفتار ہوجائے تو ممکن ہے کہ رشتہ جوڑنے سے قبل ہی ٹوٹ جائے۔ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے

جس میں ایک امریکی نوجوان اپنی گرل فرینڈ کو منفرد انداز میں پروپوز کرنے کے چکر میں لڑکی اور اس کے والدین کے سامنے خود کو گرفتار کروالیتا ہے۔امریکی محکمہ پولیس کے مطابق انہیں وین مورس نامی شخص کی کال موصول ہوئی جس نے پولیس سے خود کو گرفتار کرنے کی درخواست کی، ابتداً محکمہ پولیس نے انکار کردیا۔بعدازاں وین مورس کے اسرار پر محکمہ پولیس نے رضامندی ظاہر کی اور منصوبے کے مطابق وین مورس کو ایک ریستوران سے اس کی گرل فرینڈ اور اس کے والدین کے سامنے سے گرفتار کر کے لے گئی ۔ پولیس گاڑی میں بیٹھنے سے قبل اس نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کے لیے پروپوز کیا تو لڑکی نے رضامندی کا اظہار کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔اس ویڈیو کو 28 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں اور خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اس پروپوزل کے جواب میں انکار بھی ہوسکتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…