اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی، ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت2ڈالرز کمی سے 1640ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت6800روپے کمی سے1لاکھ43ہزار300روپے اوردس گرام سونے کی قیمت5829روپے کمی

سے1لاکھ22ہزار857روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1570روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔وزیراعظم کے دورہ امریکا کے مثبت نتائج اور اسحاق ڈار کی وزیر خزانہ کی حیثیت سے تقرری کی خبر نے ڈالر کی اڑان کو بریک لگا دیا۔پیر کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار ہوئی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 239روپے اور 238روپے جبکہ اوپن ریٹ 244، 243، 242، 241، 240، 239 اور 238روپے سے بھی نیچے آگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع ڈالر کی قدر گھٹ کر 236.25روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 2.70روپے کی کمی سے 237.01روپے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکدم 6روپے 90پیسے کی کمی سے 237.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈان بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…