کراچی(این این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹویٹی میچز کی سیریز کے چوتھے میچ سے پہلے نوجوان مداح نے قومی ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کو شادی کی پیش کردی۔ نیشنل اسٹیڈیم کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بابر اعظم سے محبت کرتا ہے اور ٹرانس جینڈر ایکٹ منظور ہونے کے بعد ان سے شادی کرنا چاہتا ہے۔پرستار نے بتایا کہ میرے پاس موٹرسائیکل نہیں ہے اس لیے میں بہت دور سے پیدل چل کر صرف بابر اعظم کے لیے اسٹیڈیم آیا ہوں،نوجوان کے ساتھ کھڑے ایک شخص نے بتایا کہ وہ افریقی ملک نمیبیا سے بابر اعظم اور نوجوان کی شادی کرانے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ نوجوان کو شادی کے موقع پر دس لاکھ روپے کا جہیز دیا جائے گا۔