تنویر الیاس کی چھٹی نیا وزیر اعظم آزاد کشمیر کون ہوگا؟تحریک انصاف کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

25  ستمبر‬‮  2022

پوٹھی مکوالان(آئی این پی ) آ زاد کشمیرکی حکمران جماعت تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک کے قیام کا اصولی فیصلہ پندرہ سے زاہد ممبران اسمبلی کے فاروڈ بلاک میں شامل ہونے کی صورت سنئیر وزیر کے ساتھ صدر ریاست کا عہدہ بھی فاروڈ بلاک کو دینے کا منصوبہ فاروڈ بلاک اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی کا حصہ بنایا جائے گا زرائع کے مطابق تنویر الیاس کی جگہ یعقوب خان کو وزیر اعظم آزادکشمیر بنا نے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔

پاکستانی سیاست کے کنگ میکر نے زرداری خاندان کو یعقوب خان کی حمایت پر راضی کر لیا ہے موجودہ وزیر اعظم تنویر الیاس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے ساتھ راجہ فاروق حیدر کی تجویز پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لائے جانے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے لئیے فاروڈ بلاک کو آ پشن دیا گیا کہ اگر ان کی تعداد پندرہ ہو جائے تو صدر ریاست کا عہدہ فاروڈ بلاک کو دیا جائے گا وزارت عظمی کے مضبوط امیدوار چودھری یاسین بھی بوجوہ یعقوب خان کی حمایت پر راضی ہو گئے ہیں البتہ گجر قبیلہ کے ممبران نے لطیف اکبر کو وزیر اعظم بنوانے کی کوشش تیز کر دی ہیں فاروڑ بلاک کی سابق وزیر اعظم آزادکشمیر انوار الحق اور سرپرستی کریں گے ،سات سے پندرہ تک ممبران اسمبلی کی شمولیت کی صف بندی کی گئی ہے پہلے سپیکر انوار الحق بھی مستعفی ہو جاہیں گے شاہ غلام قادر نئے سپیکر بنوائے جائیں گے فاروڑ بلاک وزیر اعظم آزادکشمیر کے انتخاب کے موقع پر اپوزیشن کے امیدوار کی سپورٹ کرے گا ۔

فاروڑ بلاک قائم ہونے کے بعد تنویر الیاس وزیر اعظم آزادکشمیر کے عہدہ پر نہیں رہیں گے وزارت عظمی کے لیے یعقوب خان کا انتخاب طے کر لیا گیا ہے تاہم لطیف اکبر فیصل راٹھور بھی اب بھی اس کوشش میں ہیں کہ قرعہ ان کے نام نکلے واضع رہئے کہ ترپن کے ایوان میں اس وقت تنویر الیاس کو تینتس ممبران کی حمایت حاصل ہے اور فاروڈ بلاک اور ن لیگ میں شمولیت کے بعد پی ٹی آ ئی کے پاس زیادہ سے زیادہ دس ممبران اسمبلی رہ جائیں گے۔

اسی خطرہ کے پیش نظر پاکستان کی طرح پی ٹی آ ئی کشمیر میں تمام نشستوں سے مستعفی ہونے کی تجویز پر صلاح مشورہ کر رہی ہے اس آ پشن پر بھی تیزی سے کام جاری ہے کہ عبدالقیوم نیازی کے خلاف عدم اعتماد کی طرح خفیہ طریقہ سے پی ٹی آ ئی کے ممبران ازخود عدم اعتماد کی تحریک لا کر انوار الحق چودھری کو تنویر الیاس کی جگہ نیاء وزیر اعظم آزادکشمیر بنایا جائے مگر اس تجویز کی راہ میں بیرسٹر سلطان رکاوٹ ہیں جن کے ممبران اسمبلی کسی بھی صورت انوار الحق کو ووٹ نہیں کر سکتے اور بااسانی اپوزیشن کا امیدوار کامیاب ہوگا۔

انوار الحق چودھری نے بھی اسی تناظر میں فاروڈ بلاک بنا کر اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حکمت عملی کو ترجیح دے دی قوی امکان ہے کہ فاروڈ بلاک کے پندرہ ممبران اسمبلی کو ساتھ ملا کر انوار الحق چودھری اپنے دیرینہ حریف بیرسٹر سلطان کی جگہ صدر ریاست بن کر کشمیر کی پارلیمانی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…