بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

رضوان نے کس کھلاڑی کے بارے میں یہ کہا اس میں کبھی ٹیم میں نہیں آنے دوں گا، سکندر بخت کا دعوی

datetime 24  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے سابق کرکٹر سکندر بخت نے دعوی ٰکیا ہے کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ میں سرفراز کو کبھی ٹیم میں آنے نہیں دوں گا جس کی بنیادی وجہ یہ ہے جب سرفراز تھے تو انہوں نے بھی انہیں کھیلنے نہیں دیا تھا۔گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے کی پرفارمنس کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ

ہماری کرکٹ برادری بہت چھوٹی ہے اس لیے ہمیں ایک دوسرے کی باتیں پتا چلتی رہتی ہیں، میرے خیال سے انہوں نے طے کر لیا ہے کہ انہوں نے سرفراز کو کھلانا نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ساتھ پروگرام کرنے والے ایک کرکٹر نے بتایا کہ رضوان نے کہا ہے کہ میں سرفراز کو کبھی آنے نہیں دوں گا، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جب سرفراز تھے تو انہوں نے بھی رضوان کو کھیلنے نہیں دیا تھا تاہم سابق کرکٹر نے ساتھ ساتھ واضح کیا کہ یہ بات انہوں نے سنی ہے اور ہو سکتا ہے کہ میں غلط کہہ رہا ہوں ۔انہوں نے ٹیم کی موجودہ کارکردگی اور نوجوانوں کو مواقع نہ دینے پر ٹیم مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے اتنی نالائق ٹیم مینجمنٹ نہیں دیکھی، رمیز راجا کہتے تھے کہ بلاخوف و خطر کرکٹ کھیلیں لیکن مجھے اس کا مطلب سمجھا دیں یا میں خود ان سے اس کا مطلب پوچھوں گا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے نیدرلینڈز کے خلاف سیریز میں کسی کو آزمایا ہی نہیں، کیا اس طرح بلاخوف و خطر کرکٹ کھیلی جاتی ہے؟ آپ ڈرتے ہیں کیونکہ آپ سیاسی بنیادوں پر آئے ہیں اسی وجہ سے وہ اپنا عہدہ بچانے کے لیے مداخلت ہی نہیں کرتے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ نیدرلینڈز جیسی کمزور ٹیم کے خلاف ہمارے وہی اوپنرز کھیلتے رہے، ہم نے کسی نئے لڑکے کو موقع نہیں دیا، خدا کا خوف کرو، ادھر رضوان اور بابر کو نیچے بیٹنگ کرنی چاہیے تھی اور سارے بچوں کو آزمانا چاہیے تھا۔

اعظم خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اعظم ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بجائے کیریبیئن لیگ کھیلنے چلے گئے، یہ بڑی عجیب چیز ہے کیونکہ پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے کوالیفائی کرنے کے حوالے سے ڈومیسٹک کھیلنا بہت ضروری ہے، یہ ان کے لیے بہت اچھا موقع تھا،

شاید ان کا چانس بن جاتا، اصولا اعظم کو پاکستان کی ڈومیسٹک پہلے کھیلنی چاہیے اور اس کے بعد باہر کھیلنے جانا چاہیے۔سکندر بخت نے رضوان کی بیٹنگ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رضوان عالمی نمبر ون بلے باز ہیں لیکن ایشیا کپ میں انہوں نے جس طرح کی بیٹنگ کی تو وہ لمحہ فکریہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…