اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا لیکن دوپہر میں اس کی قدر میں کچھ کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 239 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں دن کے اختتام پر ڈالر صرف چھ پیسے کے اضافے سے 239.71 روپے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہو کر 244 پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس روز میں ڈالر 21 روپے مہنگا ہوا تھا۔