پاکستان نیوی میں بطور سویلین بھرتیاں
نواب شاہ (این این آئی) کمانڈر پاکستان نیوی بھرتی مرکز شہیدبینظیرآبادکے آفیسر انچارج ظفراقبال نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ پاکستان نیوی میں بطور سویلین بھرتی 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔
اعلامیہ میں مزید بتایا ہے کہ نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد (ہائرفارمیشن) میں اسسٹنٹ،ڈیٹا انٹری آپریٹر،اسٹینوٹائپسٹ،مائکروفلمنگ اسسٹنٹ،ڈرافٹس مین،یوڈی سی،ایل ڈی سی،ٹیلیفون آپریٹر، نائب قاصد جبکہ ٹیکنیکل اسٹاف (لوئرفارمیشن)کے لئے
سول آپرینٹس اور نان انڈسٹریل اسٹاف (لوئرفارمیشن) کے لئے ڈیٹاانٹری آپریٹر،اسسٹنٹ ایگزامنز، فوٹوگرافر،ایل ڈی س،یوڈی سی،
ٹیلیفون آپریٹر،لیڈی ہیلتھ وزیٹر، لائبریرین، جونئیر انسٹرکٹرسمیت دیگر کے لئے رجسٹریشن 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔اعلامیہ میں خواہشمند نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ
وہ رجسٹریشن کے لئے اپنی اصل اسناد کے ہمراہ پاکستان نیوی کے قریبی دفتر تشریف لائیں یا آن لائن رجسٹریشن کے لئے پاکستان نیوی کی ویب سائٹwww.joinpaknavy.gov.pk وزٹ کریں
یا مزید معلومات کے لئے اس فون نمبر:02449370123پر رابطہ کریں۔