اسلا آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزارتِ تعلیم کی عدم معلومات کے باعث ایک افسوسناک صورتحال سامنے آئی، جہاں انتقال کر جانے والی خاتون کو اہم عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق رحمت العالمین اتھارٹی کی نئی رکن کے طور پر ڈاکٹر فرخندہ ضیا کا نام فہرست میں شامل تھا، حالانکہ وہ 22 جون 2025 کو وفات پا چکی تھیں۔
اتھارٹی نے ان کے انتقال کی اطلاع وزارتِ تعلیم کو نہیں دی، جس کے باعث ان کا نام فہرست میں برقرار رہا۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم آفس کو ڈاکٹر فرخندہ ضیا کی تعیناتی کی سمری ان کی زندگی میں ارسال کی گئی تھی، اور منظوری کے بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ وزیراعظم نے رحمت العالمین اتھارٹی کے چھ نئے ارکان کی تقرری کی منظوری دی تھی، جن میں مرحومہ کا نام بھی شامل تھا۔