اسلا آباد (نیوز ڈیسک)تونسہ شریف میں پیش آنے والے ایک دلخراش واقعے میں تین سگے بھائی مبینہ طور پر زہر خورانی کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔اطلاعات کے مطابق تینوں کمسن بچے شدید حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے لیکن دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
ان کی نمازِ جنازہ دربار عالیہ سلیمانیہ میں ادا کی گئی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈی ایس پی تونسہ شریف اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔اس افسوسناک سانحے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا، جبکہ بچوں کے والد غم سے بے حال ہیں۔ والد کا الزام ہے کہ اس کے معصوم بیٹوں کو جان بوجھ کر زہر دیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق بچوں کی پراسرار موت کے حوالے سے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔