جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بجلی کا بل13لاکھ روپے ٹی وی مکینک صدمے میں مبتلا

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بجلی آئے یا نہ آئے لیکن بجلی کا بل لاکھوں میں آسکتا ہے آپ تیار رہیں، بھارت میں ایک ٹی وی مکینک کو تقریبا 13 لاکھ بجلی کا بل موصول ہوا۔ساراوانن نامی ٹی وی مکینک اس وقت حیران رہ گیا جب محکمہ ای بی نے جولائی کے

مہینے کا 12,91,845 روپے کا بل بِھجوا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست پڈوچیری کے وشواناتھن نگر کا رہائشی نے بتایا کہ اس کی پچھلی ریڈنگ 20,630 تھی جبکہ اس کے بل میں موجودہ ریڈنگ 2,11,150 دی گئی تھی۔ اس لحاظ سے وشواناتھن نگر نے جولائی میں 1,90,520 یونٹ استعمال کیے ہیں۔وشواناتھن نگر نے بتایا کہ وہ دن میں ٹی وی مکینک کا کام کرتا ہے اور رات میں چوکیداری کرتا ہے، وہ اپنا جولائی کا بل دیکھ کر شدید صدمے میں مبتلا ہوگیا تھا۔اس کا کہنا ہے کہ وہ کرائے کے مکان میں رہتا ہے اور باقاعدگی سے تقریبا چھ سے سات سو تک ماہانہ بل ادا کرتا ہے لیکن 12 لاکھ سے زائد کا بل دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا۔اس نے بتایا کہ اس نے اب تک تین بار ای بی آفس کے چکر لگائے لیکن وہ بعد میں آنے کا کہہ کر ٹال دیتے ہیں۔اس نے بتایا کہ اس کی ریڈنگ مشین میں صرف 5 ہندسے ہیں نہ جانے چھٹا ہندسہ کیسے لکھا ہے؟یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ای بی حکام نے اسے تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے غلطی تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ وشواناتھن نگر کے بل میں غلطی سے صفر کا اضافہ ہو گیا تھا جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…