منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

بلاول بھٹوکاسیلاب اور قدرتی آفت کی وجہ سے اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سیلاب اور قدرتی آفت کی وجہ سے چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیاہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 21ستمبرکو ان کی سالگرہ کے موقع پر کوئی بڑی تقریب منعقد نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان کو امدادی امور میں مصروف رہنے کی ہدایت دی ہے۔ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے نیویارک میں موجود ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روزدنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی سربراہی کی۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو 21 ستمبر، 1988 میں پیدا ہوئے اور آج وہ 34 برس کے ہوگئے ہیں۔سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سیلاب اور تباہی کی وجہ سے ہم آج اپنے چیئرمین کی سالگرہ نہیں منا رہے اور نہ ہی بڑے شوز اور تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہاکہ چیئرمین نے سب کو صرف امدادی کاموں پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے، لیکن پھر بھی ہم کارکنان ان کی لمبی عمر اور کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جیالوں اور ہم وطنوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ سیلاب متاثرین کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں وہ ضرور کریں کیونکہ متاثرین کے لیے اشیا کا بحران اب بھی جاری ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 33 ملین متاثرہ افراد کو اب بھی ہر ممکن مدد کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…