منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

ایک پہیے والی سائیکل پر تقریباً 50 کلومیٹر سفر کا ریکارڈقائم

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئڈاہو(این این آئی )امریکا میں ایک شخص نے ایک پہیے والی سائیکل پر کرتب دِکھتاتے ہوئے 49.47 کلومیٹر کا سفر طے کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔امریکی ریاست آئیڈوہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوِڈ رش، جو اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے

تقریبا 250 گینیز عالمی ریکارڈ توڑ چکے ہیں، کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریکارڈ بنانے کی کوشش کے لیے اپنی ایک پہیے والی سائیکل سے 20 اِنچ والا پہیہ نکال کر 36 انچ کا پہیہ لگا کر سائیکل کو اپ گریڈ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب آپ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو بہتر ہوتا ہے کہ پہیہ بڑا ہو۔انہوں نے کہا کہ کرتب دِکھاتے ہوئے طویل فاصلہ طے کرنے کی آفیشل کوشش سے قبل انہوں نے تقریبا ساڑھے پانچ سال تک کڑی محنت کی۔ڈیوڈ رش نے ٹریک کے 123 چکر لگائے، جو 49.47 کلومیٹر کا فاصلہ بنتا ہے۔ اسی دوران کرتب دِکھاتے ہوئے ان سے ایک غلطی ہوئی اور ان کی کوشش وہیں اختتام پزیر ہوئی۔ان کا طے کیا گیا فاصلہ گزشتہ ریکارڈ یعنی 19.31 کلومیٹر کے دگنے سے زیادہ ہے۔ انہوں نے 28.96 کلومیٹر کے غیر مصدقہ ریکارڈ کو بھی زیر کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…