منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

چیک کرنا چاہتا تھا کہ ملکہ واقعہ مرچکی ہے یا نہیں؟ ملکہ کے تابوت سے شاہی جھنڈا اتارنے کی کوشش پر شہری گرفتار

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت پر لگے شاہی جھنڈے کو پکڑنے کے الزام میں زیر حراست شخص کو لندن کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں بتایا گیا کہ ملزم خود چیک کرنا چاہتا تھا کہ کیا ملکہ واقعی مر چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 28 سالہ محمد خان جمعہ کی

رات مبینہ طور پر ملکہ کے تابوت تک پہنچا اور اس پر لگے رائل اسٹینڈرڈ کو پکڑ لیا۔ملزم کو گرفتار کرکے منگل کے روز ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس پر 2 پبلک آرڈر کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔پراسیکیوٹر لیوک اسٹیٹن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ویسٹ منسٹر ہال پہنچا جہاں موجود افسران نے اسے تابوت کے قریب جاتے ہوئے دیکھا۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم تابوت کی جانب بڑھا اور دونوں ہاتھوں سے تابوت پر لپٹے ہوئے رائل اسٹینڈرڈ پرچم کو پکڑ لیا، موقع پر موجود افسران نے محمد خان کو فوری طور پر حراست میں لے کر گرفتار کیا اور پولیس نے اس سے سوال جواب کیے۔لیوک اسٹیٹن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس انٹرویو کے دوران مدعا علیہ نے اس خیال کا اظہار کیا کہ اس کا خیال تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ملکہ مری نہ ہو اور ملکہ کی موت کی تصدیق کرنے اور خود چیک کرنے کے لیے وہ تابوت کے پاس گیا، عدالت کو بتایا گیا کہ محمد خان وہم میں مبتلا تھے۔ڈسٹرکٹ جج مائیکل سنو نے ملزم سے مکالمہ کیا کہ اس وقت جب آپ ویسٹ منسٹر ہال میں تھے تو آپ نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ ملکہ مر چکی ہے اور یہی وجہ تھی کہ آپ اپنے آپ کو مطمئن کرنے کے لیے تابوت کی جانب بڑھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…