بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی ،سینکڑوں کنٹینرز اور 30ہزار کی نفری اسلام آباد آگئی ‘ شیخ رشید

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی اور سینکڑوں کنٹینرز اور 30ہزار کی نفری اسلام آباد میں آگئی ہے ،رات 2 بجے پیٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا گیا، ہر روز روپے کی قدر میں کمی،اجناس، پیٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ طاقتور بے قصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں، الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی اب آٹا بھی دلائے۔ انہوں نے کہا کہ 2 کے اضافے کے بعد کابینہ کی تعداد میں 72 ہوگئی ہے ،لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیںیہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں، پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی،سینکڑوں کنٹینرز اور30 ہزار کی نفری اسلام آباد منگوائی گئی ہے،رنجیت سنگھ کی سوچ اسلام آباد کو پانی پت کا میدان بناناچاہتی ہے،27 کلومیٹر کی حکومت اپنے گرد خود سارے صوبوں کا حصار بنوانے کی ذمہ دار ہے،عوام کا فیصلہ دوٹوک ہے، الیکشن کرا ئواورگھر جائو۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…