پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

   جو ڈراتا ہے اسےبھی ڈراؤ گمنام نمبروں سے آنیوالی کالز پر عمران کی کارکنوں کو ہدایت

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے امریکی دورے میں کونسا معرکہ مارنا ہے؟،30 سال سے لوٹا ہوا پیسہ زرداری، نوازشریف، شہباز شریف آدھا بھی واپس لے آئیں تو مانگنے کی ضرورت نہ پڑے،سندھ کے ڈاکوئوں نے رائٹ بینک کینال کا پیسہ چوری کر کے دبئی بھیجا،،سندھ، بلوچستان میں متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سندھ میں لوگوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، کھڑے پانی کی وجہ سے کسان گندم کی فصل بھی نہیں اگا سکیں گے، تین ٹیلی تھون کے دوران 14 ارب میری قوم نے مجھے دیا، دنیا میں پاکستانیوں سے زیادہ کھلے دل کے لوگ نہیں۔تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ چکوال والوں کے جنون کوسلام پیش کرتا ہوں، جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب چکوال کو کال دوں گا تو نوجوان، بزرگ، خواتین نے حقیقی آزادی کیلئے سب نے نکلنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ رات تیسری ٹیلی تھون کی، تین ٹیلی تھون کے دوران 14 ارب میری قوم نے مجھے دیا، دنیا میں پاکستانیوں سے زیادہ کھلے دل کے لوگ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان میں متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے،سندھ میں لوگوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، کھڑے پانی کی وجہ سے کسان گندم کی فصل بھی نہیں اگا سکیں گے۔

انہوںنے کہاکہ چودہ سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، دریائے سندھ کے ساتھ رائٹ بینک کینال کو تاحال سندھ حکومت مکمل نہیں کر سکی، سندھ کے ڈاکوئوں نے رائٹ بینک کینال کا پیسہ چوری کر کے دبئی بھیجا، سندھ کے غریب کسانوں کا برا حال ہے۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کی بے حسی دیکھیں ،ملک میں سیلاب اور بیرون ملک دورے کر رہا ہے۔

پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی دورے میں کونسا معرکہ مارنا ہے، ملک میں سیلاب اور شہبازشریف باہر چلا گیا، بلاول بھٹو، دیسی ولایتی وہ بھی منہ اٹھا کر باہرچلا گیا، اگر باہر جانا تھا تو پاکستان کی عزت میں اضافہ ہی کر دیتے، شہبازشریف کی سمرقند میں روس کے صدرکے ساتھ ملاقات ہوئی، امپورٹڈ وزیراعظم کوسازش کے تحت لایا گیا۔

عمران خان نے کہاکہ 100شیروں کی فوج کا سردار گیدڑ ہو وہ ہار جائینگے۔انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ وزیراعظم بیرون ملک مانگنے کے بجائے اپنا پیسہ ملک میں لائیں، 30 سال سے لوٹا ہوا پیسہ زرداری، نوازشریف، شہباز شریف آدھا بھی واپس لے آئیں تو مانگنے کی ضرورت نہ پڑے۔

انہوںنے کہاکہ بھٹو ایک خود دار لیڈر تھا اس وقت بھٹو کو سازش کر کے پھانسی پر چڑھایا گیا، بھٹو بھی آزادی کی بات کرتا تھا، امپورٹڈ حکومت کو بیرونی سازش اور ہینڈلرز لیکر آئے،شہبازشریف کی ساری ترقی اشتہارات کے اندر ہوتی تھی، شہبازشریف نے پنجاب سپیڈ کے ڈرامے کر کے اربوں خرچ کیے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو کہتا ہے پیسہ چوری نہیں کریں گے ٹھیک خرچ کریں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق غریب ممالک کے سربراہ پیسہ چوری کر کے لندن میں بڑے بڑے محلات خریدتے ہیںے۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو شہبازشریف بارے سب کچھ پتا ہے۔

سیکرٹری جنرل کو پتا ہے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، کبھی کوئی چوروں کوبھی پیسہ دیتا ہے، شہبازشریف اور اس کے بیٹے کو سزا ہونے والی تھی، مقصود چپڑاسی کے اکائونٹ میں اربوں روپے بھیجے گئے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے کیس میں سارے گواہان ہارٹ اٹیک سے مر گئے، آج دنیا کیوں پیسے نہیں دے رہی انہیں پتا ہے۔

سازش کے تحت ڈاکوئوں کو اقتدارمیں بٹھادیا ہے، 8گھنٹے کے دوران قوم نے مجھے 14 ارب دیئے، قوم کو پتا ہے میرا جینا مرنا اور سب کچھ پاکستان میں ہے۔پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ چکوال والوں میں نے کال دینی ہے چوروں کو شکست دینے کیلئے نکلنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرکٹ میں ایک چیز سیکھی جو شخص ہار نہیں مانتا اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا،۔

میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی،انہوں نے بیرونی سازش کے تحت حکومت گرائی تو سمجھ رہے تھے چپ کر کے بیٹھ جائوں گا، اپنے پائوں پر کھڑا ہو کر اقتدار تک پہنچا تھا، میں نوازشریف کی طرح جنرل جیلانی کے گھر سریا لگا کر وزیراعظم نہیں بنا تھا۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے نبیۖ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر تھے، تحریک کیلئے نکلنے لگا ہوں ،کبھی چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا، جب تک میرے اندرخون ہے کبھی ان کوتسلیم نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں دیسی، ولایتی بلاول اورڈیزل نے مہنگائی مارچ کیے، ہماری حکومت میں انہوں نے مارچ کیے ہم نے کوئی مقدمات درج نہیں کیے۔

انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد کے دوران ڈالر 178 روپے کا تھا، ہماری حکومت میں پٹرول، ڈیزل 150 روپے لٹر تھا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پڑول، ڈیزل کی قیمتیں زیادہ ہے، ہمارے دورمیں بجلی کا فی یونٹ 16، آج یونٹ ٹیکس ملا کر 50 روپے تک چلا گیا، آئی ایم ایف کے مطابق سردیوں میں گیس 250 فیصد بڑھے گی۔

انہوںنے کہاکہ آج ملک میں آٹا، چاول کی قیمت کدھرچلی گئی ہے، یہ مہنگائی کم کرنے آئے تھے پانچ ماہ میں ریکارڈ ٹوٹ گئے، آج لوگ مہنگائی میں پِسے ہوئے ہیں آج میڈیا کیوں خاموش ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانیوں آپ کو بتانا چاہتا امریکیوں کے ساتھ مل کریہاں کے غداروں نے کتنی بڑی سازش کی۔

موجودہ حکومت کے اکنامک سروے کے مطابق 17 سال بعد تحریک انصاف حکومت میں 6 فیصد معاشی گروتھ ہورہی تھی، سترہ سال بعد ملک کی انڈسٹری میں 11 فیصد اضافہ ہوا، ہمارے دورمیں چاربڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوارہوئی۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے دورمیں سستی کھاد، ٹیوب ویل کا یونٹ ساڑھے 8 اور آج 38 روپے یونٹ ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج مہنگائی، بجلی کی قیمتیں آسمانوں پر چلی گئیں، ہر غدارسے سوال پوچھتا ہوں جنہوں نے امپورٹڈ حکومت ہمارے اوپر مسلط کی، ملکی حالات کا ذمہ دار کون ہے؟ آج روپے کی قدرمسلسل گِر رہی ہے، روپے کی قدرگرنے سے ملک کی صنعتیں بند ہو رہی ہیں، ہمارے دورمیں ریکارڈ ڈالرملک میں آرہے تھے۔ مسلم لیگ کی گزشتہ حکومت 20 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئی تھی۔

ہماری حکومت بیرونی خسارے کو 16 ارب ڈالر تک لیکر آئی، ہمارے دور میں فیصل آباد کے اندر مزدور نہیں مل رہے تھے، آج 20 فیصد ٹیکسٹائل سیکٹر بند ہو چکا ہے، پاکستان کے ساتھ ظلم کرنے والے غداروں کو قوم اوراللہ بھی معاف نہیں کریں گے، مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی تکلیف میں ہے۔عمران خان نے کہا کہ میں نے کہا کہ آرمی چیف کو میرٹ پر سلیکٹ ہونا چاہیے، جس قوم میں میرٹ ہوتا ہے وہ ہمیشہ آگے نکل جاتے ہیں۔

میں نے کہا زرداری، نوازشریف کبھی میرٹ پر سلیکٹ نہیں کر سکتے، دونوں کو اپنے خاندان کے علاوہ نظر نہیں آتا، زرداری، نوازشریف انہیں کیا پتا میرٹ کیا ہوتا ہے، دیسی، ولایتی بلاول کا اعتزاز احسن سے کیا مقابلہ ہے، اگر پیپلزپارٹی میں میرٹ ہوتا توآج اعتزازاحسن پیپلزپارٹی میں آگے ہوتا۔

اگر(ن)لیگ میں میرٹ ہوتا تو آج حمزہ ککڑی آگے نہ ہوتا، اگر ن لیگ میں میرٹ ہوتا تو مریم نواز شہزادی نہ بنتی، چودھری نثار پارٹی میں میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے الگ ہوا۔انہوں نے کہا کہ زرداری، نوازشریف چور اربوں روپے لوٹ کر باہر لے گئے، جس ملک میں ان کے پیسے پڑے ہیں یہ ان کے غلام ہیں، حسن شریف دس ارب کے گھر کی ایک رسید نہیں دکھا سکا۔

زرداری کی چوری پر بیرون ممالک اخبارات میں مضمون لگے، کیا ایسے لوگ پاکستان کا آرمی چیف سلیکٹ کریں گے؟ کیا ان لوگوں کو آپ سلیکٹ کرنے دیں گے، نوازشریف جھوٹ بول کر ملک سے مفرورہے، نوازشریف مشرف دورمیں بھی جھوٹ بول کر باہرگیا تھا، ن لیگی قائد جھوٹ بول کر بیماری کا بہانہ بنا کر باہربھاگ گیا تھا۔

شہبازشریف نے عدالت میں بیان حلفی دیا تھا واپس آئے گا، نوازشریف جھوٹا، مفرور بھی ہے کیا یہ آرمی چیف سلیکٹ کرے گا؟۔پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرسے سوال پوچھتا ہوں آپ نے کم از کم سمجھ تو جانا تھا میں کیا کہہ رہا ہوں، قوم ان چوروں کو کبھی آرمی چیف سلیکٹ نہیں کرنے دیگی۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی بیٹی کی سب سے بڑی صفت جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی حاصل کی ہوئی ہیں۔انہوںنے کاہکہ مریم تواتنی غربب بیچاری اس نے احساس پروگرام میں درخواست دی ہوئی ہے، مریم توکہتی تھی لندن توکیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، پناما انکشافات کے دوران سارا سچ سامنے آگیا۔

انہوںنے کہاکہ لندن کے اربوں کے محلات مریم نواز کے نام تھے، مریم نواز بڑے سیدھے منہ سے جھوٹ بولتی ہے، کبھی اتنے سیدھے منہ سے کسی کوجھوٹ بولتے نہیں دیکھا، مریم کہتی ہیں میرا دادا اربوں پتی تھا، شہبازشریف باپ متعلق کہتا ہے میرے والد کا تعلق غریب کسان گھرانے سے تھا، اتنا بڑا جھوٹ بولتے کسی کو نہیں دیکھا ۔

انہوں نے ٹرپل پی ایچ ڈی کی ہوئی ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بورس جانسن کو صرف کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے پر استعفیٰ دینا پڑا، پاکستان میں 16 ارب لوٹنے والے کو وزیراعظم بنادیا گیا، نوازشریف، شہبازشریف بیٹھ کر طے کر رہے ہیں ملک کا نیا آرمی چیف کون ہوگا ؟اس سے زیادہ ہمارے ملک کی کیا توہین ہوسکتی ہے، ایک فیکٹری پر چور بٹھا دیا جائے ۔

ملک کیسے چل سکتا ہے، یہ سمجھتے ہیں ڈرا، دھمکا کر چوروں کو تسلیم کرا لیں گے ایسا نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کے خلاف مقدمات بنائے گئے، شہبازگل کوبرہنہ کر کے تشدد کیا گیا، میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنادیا گیا، جتنا مجھے دبائوگے اتنے ہی زورسے مقابلہ کرونگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…