اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کاپھر یوٹرن

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا بیانیہ پھر تبدیل کر دیا ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق عمران خان نے مفاہمتی بیانیہ سے یو ٹرن لے کر دوبارہ اینٹی اسٹیبلشمنٹبیانیہ اختیار کرلیا ہے۔ عمران خان کچھ عرصہ سے وہ جارحانہ

بیانیہ چھوڑکر مفاہمتی بیانیہ پر چل رہے تھے جسے بیک ڈور چینل رابطوں کا نتیجہ قرار دیاگیا بالخصوص صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعلیٰپنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اس صورتحال سے خوش تھے لیکن اب ان کی خوشیوں ‘کوششوں اور امیدوں پر بھی پانی پھرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہ دعویٰکیا گیا کہ ایک اہم ملاقات کے نتیجے میںعمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ بحال ہوگیا ہےلیکن عمران خان اپنی افتاد طبع کے باعث زیادہ دیر تک انتظار نہیں کرسکتے ۔ وہ فوری الیکشن کا مطالبہ تسلیم نہ کئے جانے کی وجہ سے اب ما یوس ہونے لگے ہیں اور مایوسی میں انہوں نے اپنا مفاہمتی بیانیہ ترک کرکے چکوال کے جلسہ عام میںایک بار پھر جارحانہ بیانیہ اپنا لیا اور اسٹیبلشمنٹ کو نشانے پر رکھ لیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی، بجلی کی قیمتیں آسمانوں پر چلی گئیں۔ ہر غدارسے سوال پوچھتا ہوں جنہوں نے امپورٹڈ حکومت ہمارے اوپر مسلط کی کہ ملکی حالات کا ذمہ دار کون ہے؟؟؟۔عمران خان نے غداری کا سنگین الزام لگا کر ایک نیامحاذ کھول لیا ہے جو ان کیلئے سنگین مضمرات لا سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ،پاکستانیو۔ یہ خوف کے بت کو توڑ دو۔یہ گمنام نمبروں سے دھمکیاں دینے والوں سےڈرنے کے بجائے انہیں ڈراؤ، مسٹرایکس دھمکیاں، ڈرانے والے ہوتے کون ہے،ملک کی قیادت کرنے کا فیصلہ عوام کرینگے،جو کرنا ہے کر لو، ہم نے کافی تماشا دیکھ لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…