جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

پی ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری

datetime 7  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) پی ڈی ایم اے پنجاب نے آئندہ 3ماہ کے لئے موسمی صورتحال بارے متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا ۔

ترجمان کے مطابق مئی،جون و جولائی میں معمول سے زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت متوقع ہے، شمالی اور شمال مغربی پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ مشرقی پنجاب میں معمول سے تھوڑی کم بارشیں متوقع ہیں۔ وسطی پنجاب کے علاقوں میں معمول کی بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق مئی کے دوران صوبے بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ 7سے 11مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع ہیٹ ویو اور معمول سے زیادہ درجہ حرارت کا خدشہ ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے ، لوکل گورنمنٹ محکمہ ماحولیات محکمہ صحت جنگلات ٹورازم ٹرانسپورٹ اور محکمہ تعلیم کو مراسلہ جاری ،کمشنرز ڈپٹی کمشنرز محکمہ پولیس واسا اور ریسکیو 1122کو مراسلہ جاری کیا گیا ۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام محکمے پیشگی انتظامات مکمل کریں ،شہریوں سے گزارش ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ہیٹ ویو کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

بچوں اور معمر افراد کو ہر گز دھوپ میں نہ جانے دیں، آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں،خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…