پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اقوام متحدہ کا پاکستان میں دنیا کی سب بڑی گلیشیئر میپنگ کروانے کا فیصلہ

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ (یو این)کی جانب سے پاکستان کے شمال میں موجود 5 ہزار گلیشیئرز کی میپنگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے اس سروے کے ذریعے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور اس کے نتیجے میں گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار معلوم کرکے ایک ایسا نظام بنانے کی کوشش کی جائیگی جس سے مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے

میں ہونے والے تباہی سے بچا ممکن بن سکے اور سیلاب جیسی آفتوں کے حوالے سے پیشگی انتباہ جاری کیا جا سکے۔اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی یونائٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے منصوبے کے مطابق اگلے 18 ماہ کے دوران 5 ہزار گلیشیئرز کی میپنگ کی جائے گی۔پاکستان میں یو این ڈی پی کے نمائندے کنوٹ اوسٹبی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں دنیا میں سب سے زیادہ گلیشیئرز موجود ہیں، ان گلیشئیرز کی میپنگ کا عمل اس لیے بہت جلد مکمل کرنا ضروری ہے کیونکہ تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز کی وجہ سے پھاڑوں میں جھیلیں بن گئی ہیں جو کہ مستقبل میں موجودہ خطرناک سیلاب کی طرح نشیبی علاقوں میں دوبارہ کسی بڑے سیلاب کی تباہ کاریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رواں برس آنے والے سیلاب کے نتیجے میں جون سے اب تک 15 سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 10 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ پاکستان کا کم و بیش ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلابی تباہی نے دنیا کے آگے موسمیاتی تبدیلیوں کی طاقت اور کسی ملک کی تیاری اور اس سے نمٹنے کی استعداد کو واضح کر دیا ہے۔انہوں نے برف سے ڈھکے ہندوکش، ہمالیہ اور کراکرم پہاڑی سلسلوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس لیے اس منصوبے کے ذریعے دنیا میں تھرڈ پول سمجھے جانے والے اس علاقے میں برف پگھلنے کی رفتار میں کمی لانے اور مستقبل میں سیلابی تباہی سے بچنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس حکمت عملیاں طے کی جائیں گی۔

کنوٹ اوسٹبی کا کہنا تھا کہ ان تینوں پہاڑی سلسلوں میں موجود گلیشیئرز دنیا میں موجود مستقل برف کا سب سے بڑا زخیرہ ہونے کے ساتھ نارتھ اور ساتھ پول کے علاوہ زمین پر کہیں بھی موجود سب سے بڑا پرما فروسٹ (permafrost) ہیں۔اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی یو این ڈی پی کی جانب سے اس سے قبل رواں برس سیلاب کا شکار ہونے والی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی 24 وادیوں میں پیشگی انتباہ جاری کرنے کا نظام متعارف کروایا گیا تھا.

بلکل ویسے ہی سسٹم کی ملک کے شمالی علاقوں میں موجود 110 وادیوں میں موجودگی ضروری ہے۔کنوٹ اوسٹبی نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار سرفہرست 10 ممالک میں سے پاکستان کو کلائمیٹ فنڈز میں سے 154 ملین ڈالرز مل چکے ہیں، یو این ڈی پی، حکومت کے ساتھ بین الاقوامی ری انشورنس کمپنیوں سے ڈزاسٹر رسک انشورنس پلان کے حوالے سے بھی بات چیت کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 160 ملین ڈالرز جمع کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…