پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ملکہ کی آخری رسومات، شہزادہ ہیری کو فوجی لباس پہننے سے روک دیا گیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر شہزادہ ہیری کو فوجی لباس پہننے سے روکا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ملکہ الزبتھ دوم کی میت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال جلوس کی صورت میں لائی گئی۔شاہی خاندان کی روایت کے مطابق ملکہ کی میت کو

برطانوی افواج کے دستے نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جلوس کی صورت میں ویسٹ منسٹر ہال پہنچایا۔جلوس میں گن کیرج پر رکھے ہوئے ملکہ کے تابوت کے پیچھے چلنے والوں میں شاہ چارلس، شہزادی این، شہزادہ اینڈریو، شہزادہ ایڈورڈ، شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی جلوس میں شامل تھے۔اس موقع پر شاہی روایت کے مطابق شاہی اہلِ خانہ فوجی لباس میں ملبوس تھے جبکہ شہزادہ ہیری اور شہزادہ اینڈریو نے سادہ سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 2020 میں شاہی ذمے داریوں دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں کسی بھی شاہی تہوار یا تقریب کے دوران فوجی لباس زیب تن کرنے کی اجازت نہیں۔شاہی ترجمان کے مطابق شہزادہ ہیری آخری رسومات میں ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تمام رسومات کے دوران سیاہ سوٹ ہی زیب تن کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری کو اگلی 5 روزہ تقریبات میں بھی فوجی لباس پہننے کی اجازت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…