جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

مناسب ہو یا غیر مناسب سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے، چودھری شجاعت حسین

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مناسب ہو یا غیر مناسب سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے، چودھری شجاعت حسین

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ

مناسب یا غیر مناسب تو علیحدہ بات ہے لیکن سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے

اور نہ ہی سیاستدان فوج کو سیاسی الجھنوں میںڈالیں، اس سے ہمارے ملکی مفاد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے

جس کا فائدہ پاکستان کے دشمن عناصر اٹھا سکتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اب تو یہاں تک ہو رہا ہے کہ

ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں فوج کے کمانڈوز کے نام لے کر ڈرامے کیے جا رہے ہیں اور شادیوں میں بھنڈ بیٹھے ہوئے افراد کے سامنے آ کر پتہ کرتے ہیں کہ ان میں فوجی کون ہے،

وہ جنرل ہو یا نہ ہو تالیاں بجا کر اشارہ کر کے ایک دوسرے کو کہتے ’’بھاگ لگے رہن سانوں وی کجھ دیو‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور اخبارات میں فوجی افسروں کے متعلق برادری ازم کو موضوع بنا کر گفتگو کی جاتی ہے،

ہم سب سیاستدانوں کو عہد کرنا چاہیے کہ اس روش کو ختم کریں، فوج سمیت کسی بھی طبقے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…