بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

رانا ثنا اللہ بغیر ضمانت پنجاب آئے تو ان کیخلاف ایکشن ہوگا، ہاشم ڈوگر

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جن 30 ارکان اسمبلی پر مقدمات ہیں وہ اسلام آباد جا کر وہیں رکے ہوئے ہیں، رانا ثنااللہ بھی حفاظتی ضمانت کروا کر آتے ہیں، بغیر ضمانت آئے تو رانا ثنااللہ کے خلاف ایکشن ہوگا۔

صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے فیصل آباد میں تشدد کا شکار ہونے والی طالبہ خدیجہ کے گھر جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔بعدازاں صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدیجہ تشدد کیس میں پولیس نے اچھی کارکردگی دکھائی، جس پر مظلوم خاندان مطمئن ہے۔پنجاب میں وزارتِ اعلی کی تبدیلی کی خبریں گردش کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ان لوگوں کو سازش کے علاوہ کچھ کرنا نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ 27 کلو میٹر کی حکومت لینے کے لیے ان لوگوں نے ملک کا معاشی طور پر ستیاناس کردیا۔ یہ لوگ عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹانا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ چاہتے ہیں کہ عوام مہنگائی کے بجائے یہ دیکھیں کہ پنجاب میں سیاسی طور پر کیا ہوگا اور عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹ جائے اور وہ دیکھیں عمران خان نااہل ہوں گے یا نہیں ہوں گے۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اب قانون میں کوئی گنجائش ہی نہیں ہے کہ کوئی کسی اور سیاسی پارٹی کو ووٹ دے، اس لیے پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہے۔انہوںنے کہاکہ 25 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، سانحہ ماڈل ٹان پر حکم امتناعی ختم کروانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی مقدمات کا سامنا کر رہیہیں، رانا ثنااللہ کو بھی کرنا پڑے گا، بغیر حفاظتی ضمانت رانا ثنااللہ آئے تو ان کی گرفتاری کیوں نہیں ہوسکتی؟۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…