اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سمیع ابراہیم کا ہاتھ جوڑ کر عمران خان کو پرنام ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنمائوں ، شبلی فراز ، فیصل جاوید سمیت دیگر کیساتھ کھانا کھا رہے تھے
جبکہ ان کے عقب میں سمیع ابراہیم سمیت دیگر افراد کھڑے تھے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے عمران خان کھانا کھاتے ہوئے جیسے ہی پیچھے کی جانب مڑے تو سمیع ابراہیم نے انہیں ہاتھ جوڑ کر پرنام کرتے ان کے پاس آئے اور ان سے کچھ بات کی جس پر عمران خان نے مسکرا کر جواب دیا ۔ نجی ٹی وی کے رپورٹر سید کوثر کاظمی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھ جوڑے صحافی جو چلاتے ہیں ٹرینڈ ۔ سماجی رابطے کی کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نجی ٹی وی رپورٹر سید کوثر کاظمی کا کہنا تھا کہ ہاتھ جوڑے صحافی جو چلاتے ہیں ٹرینڈ ۔ کیا ہم کوئی غلام ہیں ، انکا مزید کہنا تھا کہ ویسے خان صاحب کو ہاتھ ملا لینا چاہئیے تھا روٹی کا تو وہ کسی کو پوچھتے نہیں کیونکہ توفیق کی بات ہے۔ قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نئی ویڈیو نے عوام کے دل جیت لئےتھے جس میں انہوں نے سادگی کی نئی مثال قائم کردی، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے،اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف کے بارے کسی سے بات کررہے ہیں جبکہ دیگر پارٹی رہنما بھی اردگرد موجود ہیں، وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں عمران خان بچوں کی طرح چائے میں روٹی بھگو کر کھا رہے ہیں۔
ہاتھ جوڑے صحافی جو چلاتے ہیں ٹرینڈ –
کیا ہم کوئی غلام ہیں
ویسے خان صاحب کو ہاتھ ملا لینا چاہئیے تھا روٹی کا تو وہ کسی کو پوچھتے نہیں کیونکہ توفیق کی بات ہے- pic.twitter.com/j2U9CXNFox— Syed Kousar Kazmi (@SyedKousarKazmi) September 10, 2022