بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

دادو شہر کے گردونواح سیلاب کے سبب مکمل زیر آب آنے کا خطرہ، کٹ لگانے کا منصوبہ طے

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دادو (این این آئی)سندھ کے شہر دادو میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر محکمہ آبپاشی نے شہر کی جانب پانی کا بہائو مزید بڑھنے کی صورت میں مختیار نانگر میں انڈس ہائی وے پر کٹ لگانے کا منصوبہ طے کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفار چانڈیو نے تصدیق کی کہ جیل حکام نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 93 سال پرانے دادو ڈسٹرکٹ جیل سے 329 قیدیوں کو

حیدرآباد ریجن کی دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا۔گزشتہ روز دادو شہر سے تقریباً 10 کلومیٹر دور پیر برانچ پر رنگ بند میں گہرا شگاف پڑنے سے پانی دادو شہر کی جانب بہنا شروع ہو گیا جس سے راستے میں موجود 300 دیہات زیر آب آ گئے۔دادو تعلقہ کے پیر شاہنواز، کمال خان اور یار محمد کلہوڑو کے کچھ حصے سیلاب سے متاثر ہوئے جبکہ خدا آباد، پھکا اور پاپڑی کی جانب پانی بڑھنے لگا ۔محکمہ کے ایک اسسٹنٹ انجینئر نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ کے عہدیدار صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، مختیار نانگر کے مقام پر ہائی وے پر کٹ لگانے کا فیصلہ پانی کی سطح میں اضافے کی صورت میں ہی کیا جائے گا، اس وقت شہر کی جانب پانی کے بہاؤ کا دبائوکم ہو چکا ہے۔ہائی وے سے راستہ منقطع ہونے کی صورت میں دادو کا بھان اور سید آباد سے رابطہ مکمل طور پر ختم ہو جائیگا، منچھر جھیل کے پانی سے سیہون اور بھان سید آباد قصبوں کے درمیان ہائی وے کا ایک بڑا حصہ زیرآب آنے سے سیہون شہر پہلے ہی الگ ہو چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق جوہی اور میہڑ شہر کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے جبکہ خیرپور ناتھن شاہ مکمل طور پر زیر آب آچکا ہے۔دادو سے رکن صوبائی اسمبلی پیر مجیب الحق نے بتایا کہ دادو شہر کو بچانے کیلئے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں اور مشینری کو دادو بائی پاس کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔ڈی سی دادو سید مرتضیٰ علی شاہ نے بتایا کہ بریرو برانچ سے ہیتم جتوئی پھاٹک تک رنگ بند پر کام جاری ہے۔علاوہ ازیں منچھر جھیل پر دباؤ کو کم کرنے کیلئے کٹ لگائے جانے کے بعد بھان سید آباد کا گرڈ اسٹیشن زیر آب آ گیا جس سے شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…