ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف جس احسن طریقے سے پیسے مانگ سکتے ہیں کوئی اور نہیں مانگ سکتا، پرویز الٰہی

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہاہے کہ ہماری حکومت میں سُکھ ہی سُکھ ہیں،دکھ کوئی نہیں ہوگا۔ہر روزسوچتا ہو ں کہ آج مخلوق خدا کی خدمت کے لئے کونسا اچھا کام کروں۔عوام کی فلاح و بہبود اور بھلائی کے کاموں میں پنجاب گورنمنٹ سب سے آگے ہوگی۔90شاہراہ قائد اعظم پر لاہور پریس کلب کے عہدیداروں

او رارکان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہسیلاب متاثرین کیلئے ڈونیشن اور اس کے استعمال کے طریقہ کار میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بازؤ سے پکڑ کر با ربار فنڈز کے صحیح استعمال کایقین کیوں دلا رہے تھے۔شہبازشریف کو مانگنے کا طریقہ آتا ہے،جس احسن طریقے سے شہبازشریف مانگ سکتے ہیں اس طرح کوئی اور نہیں کرسکتا۔شہباز شریف او رمفتاح اسماعیل سے کیا توقع ہوسکتی ہے، ہم سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کو سولر ٹیوب ویل دے رہے ہیں۔ پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید بھی میرے کہنے پر سیلاب متاثرین کو سولر پمپس کی فراہمی میں معاونت کریں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے بتایاکہ سیلاب کے دوران جاں بحق ا فراد کے لواحقین کو امداد بڑھا کر 10لاکھ روپے کر دی ہے۔سیلاب میں پختہ گھر تباہ ہونے پر 4لاکھ او رکچا گھر گرنے پر 2لاکھ روپے مالی امداد دیں گے۔سیلاب میں بہہ جانے والے جانوروں کے مالکان کو 75ہزار روپے دیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ سیلاب زدگان کے لئے ٹیلی تھون میں اڑھائی ارب روپے سے زائد جمع کئے گئے۔ امدادی پیکیج کے لئے شفافیت یقینی بنائیں گے، آڈٹ بھی ہوگا، گھپلے کرنے والوں کو سزا ملے گی۔ سیلاب میں بے گھر افراد کو خوراک میں 40فیصد سبسڈی دیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فلڈ میں صحافیوں نے مسائل سامنے لانے میں قابل قدر کردار ادا کیا۔

صحافی بھائیوں کا کام مشکل ہے، ان کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اعلان کیا کہ جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں قبضہ مافیا کے سدباب کے لئے پٹرولنگ پوسٹ قائم کی جائے گی۔آئی جی کو پیغام دے دیاہے کہ پریس کلب کے ارکان کے پلاٹوں پر قبضہ برداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے مزید اعلان کیاکہصحافیوں کو اپنے گھر کی چھت فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے،

مناسب جگہ ملنے پر لاہور میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو قائم کیا جائے گا- لاہو رپریس کلب کے ارکان کے لئے مفت آپریشن کی سہولت فراہم کریں گے۔پریس کلب کے عہدیداروں کے اشتراک سے فوری علاج شروع ہوگا،اخراجات حکومت ادا کرے گی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جگہ موجود ہوئی تو پریس کلب کے Bبلاک کے الاٹیز کو متبادل جگہ دی جائے گی۔ لاہورپریس کلب کے لئے2کروڑ کی گرانٹ کو بجٹ کاحصہ بنایا جائے گا۔

لاہور پریس کلب کے ارکان کی لائف انشورنس کا پریمیم ادا کرنے کے لئے بھی معاونت کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہاکہ فیصل آ باد میں بھی صحافیوں کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کی جائے گی۔دیگر شہروں میں بھی صحافیوں کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے کی تجویز کاجائزہ لیا جائے گا۔بڑے شہرو ں میں پریس کلب کی عمارتیں بھی بنائیں گے۔صحافیوں، کیمرہ مینوں، فوٹو گرافروں، ساؤنڈ لائٹ والو ں کی فلاح و بہبود کے کام کرنا چاہتے ہیں۔

جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیوریج سسٹم بہتر کرنے کے لئے معاونت کریں گے۔ریسکیو1122کو بہترین کر دیا ہے،ایمرجنسی میں ادویات بھی دیں گے۔ایف بلاک کے الاٹیز کو قبضہ دینے کا آغاز کردیاگیاہے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انتقال کرنے وا لے صحافیوں کے ا ہل خانہ کو ایف بلاک کے قبضے کیلئے لیٹرز دئیے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے لاہو رپریس کلب کے صدر اعظم چودھری کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک بھی دیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے فوٹو جرنلسٹ ایسوی ایشن کی سالانہ گرانٹ بڑھا کر 10لاکھ روپے کرنے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ا رکان سے حلف بھی لیا۔تقریب میں مشیراطلاعات عمر سرفراز چیمہ، ترجمان وزیراعلیٰ فیاض الحسن چوہان، محمد اقبال چودھری،سیکرٹری اطلاعات راجہ منصوراحمد،ڈی جی پی آر افراز احمد اور راؤ پرویز اختر کو شیلڈ بھی دیں۔تقریب میں سی پی این ای کے صدرکاظم خان، لاہورپریس کلب کے عہدیداروں،ارکان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…