جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

آصف علی آئو ٹ ہوئے تو یقین تھا چھکے لگ جائیں گے، نسیم شاہ کا سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بیٹ نیلام کرنے کا اعلان

datetime 10  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میچ جیتے، آصف علی جب آو ٹ ہوئے تو اس کے بعد یقین تھا کہ چھکے لگ جائیں گے، ٹیپ بال کھیلتا تھا اس میں بھی چھکے لگائے اور چھکوں کی پریکٹس بھی کرتا ہوں۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ

کوشش ہوتی ہے جس سے سیکھنے کو ملے اس سے کچھ سیکھ لوں، کوچز جو پلان دیتے ہیں اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں، وقار یونس کے ساتھ میسج پر بات کرتا رہتا ہوں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب بولرز بہترین ہیں، میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ ریڈ بال اور وائٹ بال میں پرفارمنس دوں، سخت محنت کر رہا تھا اور اچھے وقت پر وائٹ بال میں ڈیبیو ہوا ہے، ابھی سے زیادہ توقعات رکھیں گے تو بعد میں یہ نہ ہو کہ میچ ہروا دوں۔نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ آپ کو اتنی بیٹنگ آ نی چاہیے کہ دوسرا بیٹر کھیل رہا ہو تو اس کو سپورٹ دو، بیٹنگ میں جتنی محنت کرو وہ کم ہے، بولنگ کے ساتھ بیٹنگ پر بھی محنت کر رہا ہوں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ جب 9 کھلاڑی آو ٹ ہوئے تو تمام لوگ دل چھوڑ گئے تھے اور سوچ رہے تھے میچ ہاتھ سے نکل گیا ہے، مجھے خود بھی نہیں پتہ لگا کہ میں میچ جیتنے کے بعد کیا کر رہا ہوں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بیٹ کی نیلامی کر رہا ہوں، نیلامی کے لیے بیٹ لگایا ہوا ہے، جو بھی اس کے زیادہ پیسے دے گا اس کو دے دوں گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…