پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں متعدد پی ٹی آئی ایم پی ایز کی پارٹی چھوڑنے کی تیاری

datetime 10  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے متعدد ارکان نے پارٹی چھوڑنے کی تیاری شروع کردی۔ذرائع کے مطابق پارٹی سے ناراض ارکان نے دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں کسی کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی یقین دہانی مل گئی تو کسی کو سرخ جھنڈی دکھا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان کو ڈس کوالیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبرپختونخوا میں آئندہ انتخابات سے قبل تحریک انصاف میں تور پھوڑ شروع ہوگئی ہے۔ سابق صوبائی وزیر قانون سلطان خان کے تحریک انصاف سے اڑان بھرنے کے بعد مزید ارکان اسمبلی کی تحریک انصاف چھوڑنے کی اطلاعات ہیں جن کی تعداد 15 سے 20 بتائی جارہی ہے سلطان خان کے جانے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 94 ہے۔پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے جن ارکان اسمبلی کے رابطے دوسری سیاسی جماعتوں سے ہیں ان کے بارے میں علم ہے اور وہ ارکان جنہیں اگلے انتخابات میں ٹکٹ ملنے کی امید نہیں وہ دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ ان ارکان اسمبلی کو بھی ٹکٹ نہیں دیے جارہے جو حکومت جانے کے بعد عمران خان کے ساتھ تحریک میں سرگرم نہیں رہے۔ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر قانون سلطان محمدخان نے کہا کہ مشکور ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مشران نے پختون روایات کے مطابق ہمارے خاندان پر جرگہ کیا۔ خاندان اور ساتھیوں کی مشاورت سے ہم نے جرگہ خوشدلی سے قبول کیا اور اے این پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔باچا خان اور ولی خان سے لیکر اسفندیار ولی خان تک اے این پی نے جو جدوجہد کی ہے،

ایمل ولی خان اس کا تسلسل ہے۔ہمارے خاندان کی سیاسی تاریخ ولی باغ سے جڑی ہوئی ہے،ہم نے اے این پی میں شمولیت نہیں بلکہ تجدید عہد کی ہے۔انہوں نے مز?د کہا کہ این اے 24 ضمنی انتخاب میں ایمل ولی خان کی بھرپور حمایت کریں گے۔چارسدہ کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ باہر کے لوگوں کو خود پر مسلط نہیں ہونے دینا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…