بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

مجھے نہیں پتہ ”اروشی” کون ہے ؟نسیم شاہ نے واضح کردیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ میں کوئی آسمان سے اترا ہوا نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا کچھ نہیں پتہ، میں تو گرائونڈ میں کھیلتا ہوں، لوگ ویڈیوز وغیرہ بھیجتے ہیں ،جن کا دل کرتا ہے وہ سوشل میڈیا پر

ڈالتے ہیں اور جو بھی میچ دیکھنے آتے ہیں ان کی مہربانی ہے۔نسیم شاہ نے کہا جو لوگ میرے لیے آتے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے اندر کچھ خاص نہیں ہے، نہ ہی میں آسمان سے اترا ہوا ہوں، لوگ پیار کرتے ہیں تو اچھی بات ہے۔فاسٹ بولر نے کہ مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میچ جیتے، آصف علی جب آئوٹ ہوئے تو اس کے بعد یقین تھا کہ چھکے لگ جائیں گے، ٹیپ بال کھیلتا تھا اس میں بھی چھکے لگائے اور چھکوں کی پریکٹس بھی کرتا ہوں، پاکستان میں سب بولرز بہترین ہیں، میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ ریڈ بال اور وائٹ بال میں پرفارمنس دوں۔نسیم نے کہا کہ سخت محنت کر رہا تھا اور اچھے وقت پر وائٹ بال میں ڈیبیو ہوا، ابھی سے زیادہ توقعات رکھیں گے تو بعد میں یہ نہ ہو کہ لوگ کہیں میچ ہروا دیا، آپ کو اتنی بیٹنگ آنی چاہیے کہ دوسرا بیٹر کھیل رہا ہو تو اس کو سپورٹ دو۔

بیٹنگ میں جتنی محنت کرو وہ کم ہے ، بولنگ کے ساتھ بیٹنگ پر بھی محنت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کوشش ہوتی ہے جس سے سیکھنے کو ملے اس سے کچھ سیکھ لوں،کوچز جو پلان دیتے ہیں اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں، وقار یونس کے ساتھ میسج پر بات کرتا رہتا ہوں اور ان سے سیکھتا بھی ہوں۔دوران انٹرویو نسیم نے کہا کہ افغانستان کے خلاف جب ہمارے 9 کھلاڑی آئوٹ ہوئے تو تمام لوگ دل چھوڑ گئے تھے اور سوچ رہے تھے میچ ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

مجھے خود بھی نہیں پتا لگا کہ میں میچ جیتنے کے بعد کیا کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بیٹ کی نیلامی کر رہا ہوں، جو زیادہ پیسوں پر اس کو خریدے گا اس کو دوں گا۔نسیم شاہ نے کہا کہ کیرئیر میں سب سے زیادہ سپورٹ آپ کی فیملی کرتی ہے، میری فیملی نے بہت سپورٹ کیا، میرے علاقے کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں اور انہوں نے کافی جشن منایا، بہت خوشی ہوتی ہے جب آپ کے علاقے کے لوگ نکلتے اور جشن مناتے ہیں۔فاسٹ بولر کے مطابق جب چھوٹا ہوتا تھا تو جب پاکستان بھارت سے ہارتا تھا تو میں روتا تھا، اللہ نے میرے سے وہ کام کروا دیا جس سے پاکستان کا نام بلند ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…